حسین محتشم
پونچھ// محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس زون منڈی کی جانب سے بڈھا امرناتھ مندر تا جالیاں پارک تک’فٹ انڈیا سوچھتا آزادی دوڑ‘ کا اہتمام کیاگیا جسے کمانڈر 54 یونٹ بٹالین بی ایس ایف مدھوکر جوئیل نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقعہ پر موجود زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر منڈی راجندر سنگھ اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس زون منڈی کے عملہ، 54 بٹالین کے بی ایس ایف جوانوں نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی کے طلباء و طالبات نے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ اس حصہ لیا۔حکام نے بتایا کہ اس دوڑ کا اصل مقصد قدرتی ماحولیاتی توازن کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے پیغام دینا تھا ۔زیڈ ای پی او منڈی نے بتایا کہ فٹ انڈیا سوچھتا آزادی دوڑ”کا مقصد موٹاپے، سستی، ذہنی دبائو، اضطراب اور مختلف بیماریوں سے چھٹکارا پانے میں لوگوں کی مدد کر نا ہے اور تندرست رہنے کیلئے اْن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔