عشرت حسین بٹ
منڈی// سنیچر جہاں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی وہیں ضلع پونچھ کی تحصیل میں بھی موسلا دار بارش کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ۔بتا دیں کہ منڈی تحصیل کے بالائی علاقوں میں سنیچر کو بعد دوپہر زبردست ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے ساوجیاں لورن کے علاقوں میں لوگوں کی زمینوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا وہیں ان علاقوں میں پھل دار درختوں کی ٹہنیاں بھی زمین بوس ہوگیں کسانوں نے کہا کہ کچھ ہی عرصہ قبل انہوں نے اپنی زمینوں میں فصل کی بیجائی کی تھی لیکن شدید ژالہ باری کی وجہ سے ان کی تمام تر فصلیں تحس نحس ہو گیں وہیں انہوں نے کہا کہ ان کے پھلدار پیڑوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عوام کو نئے بیج فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنی زمینوں کو ایک مرتبہ پھر بیج سکیں وہیں تحصیل منڈی میں شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھے بازاروں میں عوامی شرکت بہت کم دیکھی گئی اور کاروباری نظام بھی ٹھپ رہا۔