منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی میں گزشتہ شب پولیس نے تعمیراتی لکڑی سے بھری ایک ٹاٹا موبائل کو ضبط کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق لورن سے ایک ٹاٹا موبائل میں تعمیراتی لکڑی غیر قانونی طور پر بھری گئی تھی جسے پولیس کی گشتی ٹیم نے منڈی کے مقام پر ضبط کر لیا گیا۔ اس ٹاٹا موبائل میں سو سے زائد لکڑی کے نگ بھرے ہوئے تھے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او منڈی انظر میر نے بتایا کہ پولیس کو خبر موصول ہوئی کہ غیر قانونی طور پر لکڑی کی گاڑی لورن کی طرف سے پونچھ کو جا رہی ہے تو انہوں نے ایس آئی سمیر احمد کی نگرانی میں منڈی بازار میں ناکہ لگایا جس دوران رات دیر گیے ایک ٹاٹا موبایل زیر نمبرjk02ab 5925 کو پولیس کی گشتی پارٹی نے تلاشی لی تو جوں ہی گاڑی کا ترپال ہٹایا گیا تو اس میں تعمیراتی لکڑی کو پایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ گاڑی میں غیر قانونی لکڑی پائیگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس گاڑی میں سو سے زائد لکڑی کے نگ برآمد کیے گیے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران انہوں نے منیر احمد ولد عبد الحمید اور گاڑی ڈرائیور امریش کمار ولد خیمراج ساکنہ چکترو کو گرفتار کیا گیا اور اس حوالے سے پولیس تھانہ منڈی میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر 54 زیر دفعہ 379RPC 6فارسٹ ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔