عشرت حسین بٹ
منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع آڑائی علاقہ کو جانے والی سڑک کی حالت اتنی ابتر ہے کہ یہاں پر لوگوں کو پیدل چلنے میں بھی دشواری آتی ہے بتا دیں کہ2014 کے تباہ کن سیلاب نے جہاں ضلع پونچھ میں مختلف سڑکوں کو نقصان پہنچایا تھا وہیں آڑئی کھٹھہ تا مین آڑائی سڑک بھی اس سیلاب کی نظر ہو گئی تھی مگر اس کے بعد آج تک دس برس گزرجانے کے بعد بھی اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اس سڑک پر سفر کرنے والے لوگوں اور اس سڑک پر اپنی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے آڑائی کی عوام کے مطابق ان کو سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑک پر جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہیں اور سڑک کے دونوں اطراف بھی ملبہ کھسک جاتا ہے جس کی جہ سے برسات کے موسم میں سڑک کی حالت مزید خراب ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درجنوں مرتبہ اس معاملے کو انہوں نے انتظامیہ کے نوٹس میں لایا اور متعدد بار گاوں کی قیادت نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور سرکار کی تعمیراتی اداروں کے نوٹس میں معاملہ لایالیکن اس کے باوجود بھی رابطہ سڑک کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کو مکمل کر کے عام لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کروائی جائیں ۔