عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ چار روز سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور سڑکوں پر پانی کے تیز بہا ئو نے معمولات زندگی متاثر کر دئیے ہیں تحصیل کے کئی علاقوں میں زمین کھسکنے (لینڈ سلائیڈنگ) کی بھی اطلاعات ہیں، جس سے گاڑیوں کی آمدورفت میں دقتیں پیش آ رہی ہیںاور فصلوں کا بھی نقصان ہواہے۔وقفے وقفے سے جاری بارش نے خاص طور پر نشیبی علاقوں کے مکینوںکو مشکلات میں ڈال دیا ہے اطلاعات کے مطابق منڈی تحصیل کے فتح پور علاقہ میں شدید بارش کے کارن پسیاں گر آیں جس کی وجہ سے فتح پور منڈی سڑک دو گھنٹے تک ٹریفک آمد و رفت کے لئے بند رہی جس دوران عوام کو اس سڑک سے پیدل سفر کرنا پڑا بعد ازاں انتظامیہ نے جے سی بی کے زریعہ سڑک سے ملبہ ہٹا کر ٹریفک آمد و رفت کے قابل بنایا ادھر تحصیل کے بلنایی علاقہ میں بھی پسی گرنے کی وجہ سے سڑک بند رہی جس کی وجہ سے بھی عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سکولی بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔