یو این آئی
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو تیر انداز شیتل دیوی اور راکیش کمار کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے نوجوانوں کو متاثر کیا اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کو’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا’تیز انداز شیتل دیوی اور راکیش کمار کے ساتھ ملاقات کی ایشین پیرا گیمز میں ان کی شاندار کارکردگی نے نوجوانوں کو متاثر کیا اور پورے جموں وکشمیر کو ان پر فخر ہے کہ انہوں نے قوم کا نام روشن کیا‘۔
انہوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا’میں نے پیرا آرچرز اور کوچ بھیلا شا چودھری کو سرٹیفکیٹ آف ایکسی لینس سے نوازا، ان کی جیت کی بدولت جموں و کشمیر میں کھیلوں کو مقبولیت ملے گی‘۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’میں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جو جموں وکشمیر میں کھیلوں کو فروغ دینے میں قابل ذکر رول اد کر رہا ہے‘۔ شیتل دیوی نے چین کے ہانگزو میں ہوئے چوتھے ایشین پیرا گیمز میں بھارت کے لیے تین تمغے حاصل کئے۔اس موقع پر منوج سنہا نے شیتل دیوی کو تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے’ایک انتہائی اہم کامیابی، تیز اندازی خواتین کے انفرادی کمپائونڈ اوپن اوینٹ میں شاندار گولڈ میڈل حاصل کرنے پر شیتل دیوی کو مبارکباد‘۔