عظمیٰ نیوزسروس
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور آنجہانی راجندر سنگھ کے اہل خانہ کی خیرو عافیت دریافت کی۔یاد رہے کہ یکم؍ اگست کو راجندر سنگھ،جے کے اے ایس(بیچ 2011)، سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈِی ایم) رام نگر ضلع اُودھمپور اور ان کے بیٹے کی ضلع ریاسی کے دھرماڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کنبے کے دیگر کئی افراد زخمی ہوئے۔لیفٹیننٹ گورنر کو سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مرحوم راجندر سنگھ کی اہلیہ، بیٹی اور دیگر زخمی اَفراد کی صحت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کے بہترین علاج اور جلد صحت یابی کو یقینی بنایا جائے۔