عظمیٰ نیوزسروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ریاسی ملی ٹنٹ حملے میں جاں بحق ہونے والے ارجن شرما کی ہمشیرہ رینو شرما کو ہمدردی کی بنیاد پر تقررنامہ سونپا۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی سے تعلق رکھنے والا ارجن شرما یاتریوں کو لے جانے والی اس بس کا کنڈکٹر تھا جس پر 9جون 2024کو ملی ٹنٹوں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں 9یاتری جاں بحق جبکہ 33دیگر زخمی ہوئے تھے ۔منوج سنہا نے جمعرات کو اس حملے میں جاں بحق ہونے والے ارجن شرما کی ہمشیرہ رینو شرما کو ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کا خط سونپا۔انہوں نے اس موقع پر جاں بحق ہونے والے شہری کے اہل خانہ کو جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔