Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

منموہن کی قیادت میں کانگریس کا پالیسی ساز گروپ وادی کے دورے پرآئیگا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 30, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
جموں//مسئلہ کشمیر پر مذاکراتی عمل پر جاری جمود کے بیچ کانگریس کا ’کشمیر پر پالیسی ساز گروپ ‘اگلے ماہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت میں وارد ِریاست ہورہا ہے۔2ہفتوں پر مشتمل اس غیر معمولی دورے کے دوران مذکورہ کانگریسی پالیسی ساز گروپ تینوں خطوں میں جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا ۔ آرٹیکل 35اے کو چیلنج کرنے کے بعد ریاست میں اٹھ کھڑے ہوئے نئے تنازعہ اور مسئلہ کشمیر پر جاری مذاکراتی عمل پر جاری جمود کے بیچ اگلے ماہ کا نگریس کا کشمیر پر پالیسی ساز گروپ ‘ ریاست کے خصوصی دورے پر آرہا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ کانگریس کے کشمیر پر پالیسی ساز گروپ کی قیادت سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کررہے ہیں جبکہ اس گروپ میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد ،اور امبیکا سونی بھی شامل ہیں ۔کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہند کانگریس پارٹی جموں وکشمیر کی موجودہ غیر یقینی صورتحال کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ جموں وکشمیر میں جاری غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کےلئے کانگریس لیڈرشپ متحرک ہے اور اس ریاست میں قیام امن کےلئے امن ذرائع سے مسائل کا حل تلاش کرنی کوششیں کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ایکطرف موجودہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے حوالے سے بلند بانگ دعوے کررہی ہے ،لیکن دوسری جانب سیاسی اپروچ جموں وکشمیر کے حوالے سے جدا گانہ ہے جسکی وجہ سے صورتحال ابت سے ابتر ہورہی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ کشمیر پر کانگریس کا پالیسی ساز گروپ 10ستمبر کو جموں پہنچ رہا ہے جبکہ16ستمبر کو کشمیر وارد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق کانگریس کے پالیسی ساز گروپ کی قیادت ڈاکٹر من موہن سنگھ کررہے ہیں جبکہ وہ اس گروپ کے سربرا ہ بھی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ مذکورہ پالیسی ساز گروپ جموں وکشمیر میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کےلئے کئی سیاسی وغیر سیاسی شخصیات اور کئی طبقوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرے گا ۔غلام احمد میر نے کہا کہ مذکورہ گروپ پارٹی لیڈران اور کارکنان سے بھی ملاقات کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ گروپ کا ریاست کا دورہ کرنے کا واحد مقصد زمینی سطح پر صورتحال کے حوالے سے جانکاری حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی طور پر غور وخوض کیا جائیگا ۔ان کا کہناتھا کہ مذکورہ گروپ خطہ لداخ کا بھی دورہ کرے گا ۔یاد رہے کہ کشمیر سے متعلق پالیسی ساز گروپ کانگریس نے رواں برس ماہ اپریل میں تشکیل دیا تھا ۔یہ گروپ پارلیمانی ضمنی انتخابات کے دوران پھوٹ پڑے پر تشدد مظاہروں اور ہلاکتوں کے پس منظر میں تشکیل دیا گیا تھا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی قیادت میں ایک غیر سرکاری وفد وادی کا تین مرتبہ دورہ کر چکا ہے ۔اپنے تیسرے دورے کے اختتام پرسابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا نے مرکز پر جموں کشمیر کی پشتینی باشندگی کے قانون کی بنیادی (آئینِ ہند کی)دفعہ35اے سے متعلق فوری طور اپنے موقف کی وضاحت کرنے کیلئے زور دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ اس دفعہ کی ممکنہ تنسیخ کو لیکر جموں کشمیر کے عوام میں بڑی تشویش ہے جسے دور کئے جانے کی ضرورت ہے۔اس دوران انہوں نے اپنی قیادت والے وفد سمیت گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کرکے انکے ساتھ ریاستی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ یشونت سنہا سال بھر سے ”نجی طور“جموں کشمیر کا دورہ کرتے آرہے ہیں تاکہ یہاں کے ”مسائل“کی جانکاری حاصل کرکے انکے حل کی سبیل نکالنے میں مدد گار ثابت ہو سکیں۔سوشوبھا باروے،کپل کاک اور بھارت بھوشن پر مشتمل یشونت سنہا کی قیادت والا وفد کل پھر وادی کے دورے پر آپہنچا تھا اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے ملاقاتوں میں مصروف ہے۔سنہا نے گورنر کے سامنے علاقائی جماعتوں اور یہاں کی سیول سوسائٹی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ قیامِ امن میں ان متعلقین کا رول کس طرح اور کس قدر اہمیت کا حاصل ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025
پیر پنچالتازہ ترینجموںخطہ چناب

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

July 12, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں روزگار میلہ، 237 امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

July 12, 2025
جموںخطہ چناب

اکھرال رام بن میں سرشام المناک سڑک حادثہ | ٹاٹا سومو 7سو فٹ گہری کھائی میں جاگری،4مسافرلقمہ اجل،2شدید زخمی

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?