سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/نگین لیک واٹر کنزرویشن آرگنائزیشن (این ایل سی او)کے چیئرمین منظور وانگنو کو این آئی ٹی سرینگر کی ایک سالانہ تقریب پر گرین ایمبیسڈر 2025ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وانگنو نے اس سلسلے میںکہا’’میں اس ایوارڈ کیلئے این آئی ٹی کا شکرگزار ہوں‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ پہچان صرف میری نہیں ہے،میں پوری دل سے اسے ٹیم این ایل سی او اور سب سے بڑھ کر والدین کے لئے وقف کرتا ہوں‘‘۔این ایل سی او ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے اور کمیونٹی سے چلنے والے اقدامات اور انتظامی شراکت داری کے ذریعے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لئے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔