سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سابق جنرل سیکریٹری منصور حسین سہروردی نے منگل کے روز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے استعفیٰ کی وجوہات کو”سیاسی اور ذاتی“ قرار دیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق منصور نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے نام ایک تفصیلی استعفیٰ نامہ روانہ کردیا۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ پی ڈی پی میں کام کرتے ہوئے اُنہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے لکھا” ایک ایسے ادارے، جس نے مجھے وہ بنایا جو میں آج ہوں، کو الوداع کہنا بہت کربناک ہے“۔
منصور نے2008میںشانگس سے اسمبلی انتخاب جیتا ۔ پارٹی کے بانی مفتی محمد سعید کو اُن پر کافی اعتبار تھا۔