جموں//نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت کے مضر اثرات کے بارے میں بیدار کرنے کے لئے پولیس کی طرف سے شروع کئے گئے سنجیونی اور پاٹھشالہ پروگرام کے تحت پکہ ڈنگہ پولیس تھانہ کے احاطہ میں ایک مصوری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں منشیات کے عادی افراد کو درپیش مسائل اور اس کے سماج پر برے اثرات کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ اس موقعہ پر ایک ویڈیو اور لیکچرکا بھی اہتمام کیا گیاجس میں نارکوٹک کنٹرول بیرو کے ماہرین نے روشنی ڈالی۔ ایس ایس پی کی نگرانی میں منعقدہ اس پروگرام میں ایس پی سٹی نارتھ اور متعدد ڈی ایس پی بھی موجود تھے۔