عظمیٰ نیوز سروس
جموں // سی ایس آئی آر ۔آئی آئی آئی ایم جموں میں ’منشیات کی دریافت اور ترقی ‘کے عنوان سے منعقدہ تین روزہ سکل ڈیولپمنٹ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن جموں میںتین روزہ ہنر مندی پرو گرام میں 20 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔اس سلسلہ میں منعقدہ اختتامی تقریب میں ڈاکٹر زبیر احمد، ڈائریکٹر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن جموںنے ایس اینڈ ٹی کی مہارتوں کو حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جیسا کہ انہوں نے سائنس کا ایک طریقہ قرار دیا۔مقررین نے موصوف کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ تحقیق کو اپنے کیریئر کے طور پر آگے بڑھارہے ہیں ۔موصوف نے اپنے خطاب میںانسٹی ٹیوٹ کا دورہ کرنے اور خود کو اس سے آراستہ کرنے کے لئے تمام محققین کا خیرمقدم کیا۔تین روزہ پروگرام کے دوران شرکاء کو منشیات سے نمٹنے کیلئے تربیت دی گئی۔