اشرف چراغ
کپوارہ// کپوارہ میں جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر میں منشیات کی تجارت میں ملوث ہونے کے الزام میں11افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔جن منشیات سمگلروں کو پابند سلاسل بنایا گیا ہے ان میں سید اظہر الحق ولد سید نذیر حسین کچہامہ کرالپورہ، محمد رفیق حجام ولدعبد الرحیم حجام کیرن پائین، آصف احمد خان ولد محمد یوسف خان گنڈسانہ ہایہامہ ،ممتاز احمد خان ولد رشید خان ہلمت پورہ کپوارہ ،طالب احمد شاہ ولد بشیر احمد شاہ ساکن ہرکار پورہ آوورہ، احمد حیات میر ولد محمد حیات میر ساکن دارپورہ لال پورہ،بلال احمد گنائی ولد مرحوم علی محمد گنائی گگلوسہ، نثار احمد خان ولد عنایت اللہ خان شاٹھ پورہ ہایہامہ، بازل احمد میر ولد منظور احمد میر کھرہامہ کپوارہ، عبدالمجید کمار ولد عبدالر حیم کمار ساکن دوا ملہ کپواڑہ اور آفتاب حسین شاہ ولد الطاف حسین شاہ ساکن بہادر کوٹ کرناہ شامل ہیں ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ کچھ منشیات فروشوں، جن کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے ، کیخلاف بھی سیفٹی ایکٹ کے ڈوزیئر تیار کئے جارہے ہیں۔تاکہ اس سخت قانون کے تحت انکی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔