اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے بھدرواہ علاقے سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 5 گرام ہیروئن (چرس) جیسا مادہ برآمد کیا ہے۔تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس میڈیا سیل ڈوڈہ نے کہا گذشتہ روز پولیس اسٹیشن بھدرواہ کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی شبم رینا ولد دیا کرشنان ساکن محلہ ڈوڈہ و بلبیر سنگھ ولد اوم پرکاش ساکن گئی دیسا، سیری بازار بھدرواہ میں ہوٹل براڈ وے کے کمرہ نمبر 06 میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ان کے قبضے میں چرس جیسا کچھ ممنوعہ چیز ہے اور یہ ہیروئن (چرس) جیسی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ یہ دونوں افراد ایسے ممنوعہ مواد کی اسمگلنگ کے عادی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آئی آر نمبر 88/2024تحت دفعہ 8/21/29 این ڈی پی ایس ایکٹ میں درج کیا گیا اور پی ایس بھدرواہ میں مقدمے کی تحقیقات پی ایس آئی امت شرما کو سونپی گئی. تفتیشی افسر نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ہمراہ ہوٹل براڈ وے کے کمرے پر چھاپہ مارا جہاں دونوں افراد موجود پائے گئے۔ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران بلبیر سنگھ ولد اوم پرکاش کے قبضے سے 02گرام ہیروئن اور شبم رینا ولد دیا کرشنان کے قبضے سے 03گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد کیا گیا اور انہیں موقع پر ہی گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔