! منشیات کو ناکہو،کھیلوں کو ہاں پونچھ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر انڈر 14 کیٹیگری میں راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب اے اور راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب بی کے درمیان ایک سنسنی خیز انڈر 14 کرکٹ میچ کھیلا گیا جد میں راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب اے نے 16 رنز سے فتح حاصل کی۔اس دوران ٹاس جیت کر ڈریوڈ کرکٹ کلب اے نے اپنے مقررہ 16 اوورز میں 139 رن بنائے اور انکے 8 کھلاڑی اوٹ ہوئے۔اس دوران دانش اسلم نے سب سے زیادہ 17 گیندوں پر 22 رنز بنائے جبکہ شید نے 23 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ ڈریوڈ کرکٹ کلب بی کی طرف سے غلام اور زاہد نے گید بازی کرتے ہوئے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ڈریوڈ کرکٹ کلب اے کی جانب سے دیئے گئے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ڈریوڈ کرکٹ کلب نے بہادری سے مقابلہ کیا لیکن وہ 123 رنز ہی بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس دوران عامر نے 17 گیندوں پر 28 اور غلام نے 19 پر 22 رنز بنائے۔ عبید کی شاندار گیند بازی نے ڈریوڈ کرکٹ کلب A کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ آر ڈی سی اے انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ میچ نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی ایک قابل ستائش کوشش تھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی طارق احمد خان تھے جن کے ساتھ کوچ طلعت وسیم اور اکیڈمی کے چیئرمین پرویز ملک آفریدی بھی موجود رہے جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔