Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

منشیات کا دھندا…….گُھور اندھیروں کی گھنٹی!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 26, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 یہ انتہائی دل شکن بات ہے کہ ریاست کے دونوں خطوں کشمیر اورجموں میں روزانہ پولیس کاروائیوں میں منشیات کی ضبطی اور اس قبیح شے کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی گرفتاریوں کی خبریں نہایت ہی تواتر کے ساتھ آرہی ہیں۔ شاید ہی کوئی ایسا دن گزرتا ہو جب پولیس کے روزانہ بلیٹن میں ایسی اطلاعات شامل نہ ہوں ۔ یہ امر اس بات کا بین ثبوت ہے کہ منشیات کا دھندا ساری ریاست میں خطرناک طریقے پر اپنے پنجے گارڑ ھ چکا ہے اور ہزاروں نوجوان اس زہریلی لت کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس خوفناک صورتحال کے حوالے سے ہماری انتظامیہ اور سماج میں چوکسی کا احساس جس پیمانے پر بیدار ہونا چاہئے تھا، ہو کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ منشیات کے کاروبار کا فروغ اس وقت ساری دنیا میں سماجی ڈھانچوں کی شکست وریخت کا ایک بہت بڑا سبب بنا ہوا ہے اور امریکہ جسے سُپر پاور ملک میں بھی اس وباء کی وجہ سے سماجی تانے بانے بکھر رہے ہیں، جبکہ لاطینی امریکہ،براعظم افریقہ اورجنوبی ایشیا میں میں متعدد ممالک اس میں ملوث مافیا کے ہاتھوںتاخت و تاراج ہو چکے ہیں، کیونکہ اکثر اس کاروبار سے ارب پتی بننے والے لوگ مختلف راہوں سے سیاسی اقتدار واختیار کی قربت حاصل کرکے بالآخر فیصلہ سازوں کو روپ دھار لیتے ہیں۔ اس طرح عوامی رائے اور سوچ کو انکی سوچ کے تابع بنا دیا جاتا ہے۔ ایسے خوفناک خطرات کے بیچ ہماری انتظامیہ ، سماج ، دینی و سماجی ادارے خواب خرگوش میں ہیں، جبکہ ڈور ہاتھوں سے تیزی کے ساتھ چھوٹتی جارہی ہے۔ہماری ریاست ،میں جہاں تقریباً40فیصد غذائی اجناس بیرونِ ریاست سے درآمد کئے جاتے ہیں، زرعی اراضی کا ایک بھاری حصہ منشیات کی کاشت کے لئے استعمال ہوتاہے اور یہ سب کارروائی انتظامیہ کی ناک کے نیچے دن کی روشنی میں انجام پاتی ہے۔ منشیات کی کاشت کوئی چند گھنٹوں یا دنوں کے دوران ہیر پھیر کی کارروائی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اسکی کاشت میں ایک مکمل فصلی موسم درکارہوتاہے۔ اس دوران انتظامیہ کے متعلقہ محکمے کہاں نیند میں پڑے رہتے ہیں،یہ ایک بہت بڑا سوال ہے۔ ریاست میںسماج کو اندر ہی اندر سے دیمک کی طرح چاٹنے والے اس دھندے کے لئے کتنی مقدار میں زرعی اراضی استعمال ہورہی ہے اس کے متعلق مختلف محکموں کے پاس موجود اعداد وشمار نہ صرف متضاد ہیں بلکہ مشکوک بھی ہیں۔ لیکن اتنا تو طے ہے کہ ہزاروں کنال اراضی پر منشیات کی کاشت ہوتی ہے ، جس سے اربوں روپے مالیت کی مختلف منشیات تیار کی جاتی ہیں ۔ایسا کیوں ہے؟اس بحث میں پڑے بغیر منشیات کے زیرکاشت اراضی کاحجم بذات خود ایک انتہائی تشویشناک امرہے کیونکہ اس زمین سے اْگنے والا زہرصرفے کے لئے بالآخر سماج میں ہی راہ پاتاہے ، جس سے نسلوں کی نسلیں برباد ہوجاتی ہیں۔ یہ فصلیں کاشت کرنے اور ان کی پرورش وپرداخت کیلئے وہی محنت جو کہ ایک حلال فصل کے لئے ضرورت ہوتی ہے ، اْٹھائی جاتی ہے ، اْس  سارے عرصہ میں متعلقہ محکموں کی جانب سے کبھی عوام کو کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی جاتیں۔ کیا یہ دانستہ عمل ہے یا پھر انتظامیہ اْسی وقت جاگتی ہے ،جب یہ زہر لہلہانے لگتاہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی غالباً متعلقہ محکموں سے یہ جواب طلب کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی جاتی ہے کہ ایک مکمل فصلی موسم کے دوران اس انسان دشمن کام کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ؟ ۔اس وقت غذائی اجناس کے حوالے سے ریاست کو جس کمی کا سامناہے ماہرین کے مطابق اس مذکورہ رقبہ سے اس قدر اجناس حاصل کئے جاسکتے ہیں کہ یہ تفاوت دس فیصد تک کم ہوسکتاہے۔ یہ کسی بھی مہذب قوم کے شایان شان نہیں کہ وہ حلال اجناس کی قلت کے ہوتے ہوئے حرام اجناس پیدا کرنے پر اپنی قوتیں صرف کرے، جس سے نہ صرف سماج کی بنیادیں کھوکھلی ہورہی ہیں ، بلکہ نئی نسل تیزی کے ساتھ تباہی کی کگارکی جانب پہنچ رہی ہے۔سماج کے اندر پنپنے والی بے شمار بیماریوں کا سبب اس دھندے سے حاصل ہونے والی غیر قانونی دولت ہے ، جو سماجی کو ایک نئی اور خطرناک طبقاتی کشمکش کی جانب دھکیل رہی ہے۔ اس خوفناک صورتحال پر فوراً جاگنے کی ضرورت ہے۔اس وقت چونکہ یہ فصلات اُگ رہی ہیں، انتظامیہ کے لئے بیدار ہونے کا وقت ہے کہ وہ اس امر کا جائزہ لے کہ کن کن علاقوں میں اس حوالے سے سرگرمیاں ہورہی ہیں۔ محکمہ آبکاری اور پولیس کے پاس اْن علاقوں کا ریکارڈ موجود ہے ،جہاں منظم طریقے سے منشیات کی فصلیں تیار کی جاتی ہیں ،لہٰذا اس موزی سرگرمی کا توڑ کرنے کےلئے منظم طریقے پر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ اکادُ کا کاروائیاں کرنے سے کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں۔ اس حوالے سے انتظامی وسماجی سطح پر منظم تحریک چلانا ہماری اوّلین ترجیح ہونی چاہئے۔بہرحال موسم خزاں میں بھنگ کی فصلیں تباہ کرنے کے لئے جو کارروائیاں کیجاتی ہیں اُن کا ہمیشہ ڈھنڈورہ پیٹا جاتا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ منشیات کی کاشت کرنے اور ان سے منشیات تیار کرنے والوں کے خلاف موسم کی ابتداء سے ہی سنگین اور متواتر کارروائی کرنے میں کوئی نرمی نہیں کی جانی چاہئے۔اسی کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ریاستوں سے ادویات کے نام پر جو منشیات یہاں بھیجی جاتی ہیں، اُنکا قلع قمع کرنے کےلئے متعلقہ محکموں کو مربوط طریقے پر مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے، وگرنہ ہماری نوجوان نسل کا مستقبل گھور اندھیروں میں غرق ہونے کا اندیشہ ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?