سرینگر // انتظامیہ کی جانب سے منشیات مخالف کارروائیوں کے علی الرغم وادی میںیہ کاروبارتیزی سے پھیل رہا ہے۔ سال2017میں پولیس نے 349 کیس درج کر کے 459افراد کی گرفتاری عمل میں لائی تھی وہیں اس سال یعنی جنوری 2018سے10 جولائی تک پولیس نے109 افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کا دعویٰ کیا ہے اور ان افراد سے فکی ، خشخاش ، چرس ، براون شگر ، شراب ، اور دیگر نشیلی شہ پکڑی گئی ہے ۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال2017میں سرینگر ضلع میں 48معاملات درج کرکے 72افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔بڈگام ضلع میں 26کیس درج کرکے 44افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گاندربل میں 21کیسوں کے سلسلے میں 28افراد کو گرفتارکیا گیا ۔بارہمولہ ضلع میں 36معاملات درج ہوئے جس دوران 59افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔سوپور کے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے بتایاگیا کہ وہاں اس سال کے دوران 11کیس درج کئے گے جس دوران وہاں 18افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔کپوارہ میں 34کیس درج کر کے 43 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔بانڈی پورہ میں 16کیس درج کئے گے اس دوران 23افراد گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔اننت ناگ میں 44کیس درج ہوئے اور 56افراد کو گرفتار کر کے سلاحوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ۔پلوامہ میں 40کیس درج ہوئے جس دوران 24افراد گرفتار ہوئے ۔کولگام میں 49کیس درج کر کے76افراد کو بند کیا گیا ۔اونتی پورہ میں 13کیس درج کرکے 16 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس ذرائع نے سال2018میں یکم جنوری سے 10جولائی تک کے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں 30، فروری میں 24، مارچ میں 15،اپریل میں 13، مئی میں 5،جون میں 19اور ماہ جولائی میںاب تک 18منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان افراد سے نہ صرف منشیات کو برآمد کر کے انہیں سلاخوں کے پچھلے دھکیل دیا گیا بلکہ پولیس اور انتظامیہ نے اس سال 184کنال اراضی پھر پھیلی خشخاش کی فصل کو بتاہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق 26مئی کو اننت ناگ پولیس نے پولیس اسٹیشن اُترسو کے تحت آنے والے علاقے میں 10-12کنال اراضی پر پھیلی خشخاس کی فصل کو تباہ کیا ۔26مئی کو شوپیاں پولیس نے ملہ باغ امام صاحب شوپیاں میں 25کلو خشخاص کی فصل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ۔28مئی کواننت ناگ پولیس نے کھندرو گائوں میں 20کنال اراضی پر پھیلی خشخاص کی فصل کو تباہ کیاگیا ۔2جون کو بڈگام پولیس نے بیروہ میں سات کنال اراضی پر پھیلی خشخاص کی فصل کو بھی تباہ کیا ۔9جون کو ہی اننت ناگ پولیس نے لانو کے مختلف علاقوں میں 45کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل کو تباہ کیا۔