کرگل میں3نیپالیوں سے 500لیٹرناجائزشراب ضبط
اونتی پورہ+بڈگام+سکرگل//پولیس نے بیروہ میں منشیات فروش کے گھرسے بھاری مقدارمیں گانجا برآمد کیا ہے جبکہ پامپورمیں ایک شخص کو چرس پائوڈر کیساتھ دھرلیاگیا۔ادھر کرگل میں پولیس نے تین نیپالیوں سے 500 لیٹر ناجائزہشراب برآمد کی۔ پولیس نے اونتی پورہ اور بڈگام میں3منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔اونتی پورہ میں، تلہ باغ پامپور میں قائم ایک چوکی پر ایس ایچ او تھانہ پامپور کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے دو مشکوک افراد کو روکا۔ ان کی شناخت تابش رفیق بھٹ ولد محمد رفیق بھٹ اور طارق احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اہلکاروں نے ان کے قبضے سے 80 گرام چرس پاؤڈر جیسا مادہ برآمد کر لیا۔ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایف آئی آر نمبر 104/2025 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس سٹیشن پامپور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ بڈگام میں پولیس سٹیشن بیروہ کو مصدقہ اطلاع ملی کہ شبیر احمد صوفی ولد گلزار احمد صوفی ساکنہ ارواہ، بیروہ منشیات فروشی میں ملوث ہے اور اس نے مقامی نوجوانوں میں غیر قانونی فروخت کے لیے اپنی رہائش گاہ پر بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء ذخیرہ کر رکھی ہیں۔ تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئے، ایس ایچ او پی ایس بیروہ کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ بیروہ کے ساتھ مل کر مشتبہ شخص کے گھر پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران تقریباً 21.644 کلو گرام وزنی نشہ آور مادہ (گانجا) برآمد ہوا۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور پولیس سٹیشن بیروہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20 کے تحت ایف آئی آر نمبر 146/2025 درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔نشہ سے پاک کرگل مہم اور منشیات کے استعمال اور غیر قانونی شراب کی فروخت کے خلاف کارروائی کو تیز کرتے ہوئے، پولیس تھانہ دراس کی ٹیمیں جس کی سربراہی انسپکٹر نے منظورحسین کررہے تھے، نے سب ڈویژن دراس کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تین نیپالی افراد سے بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب جیسے کہ رم، بیئر اور مقامی بنی ہوئی شراب (تقریباً 500 لیٹر) ضبط کی۔اس سلسلے میں، پولیس سٹیشن دراس میں ایف آئی آر نمبر 67-2025، 68-2025 اور 69-2025 کے تحت تین الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں تین نیپالی افراد پریم چندولد برکھا چندا ساکن نیپال، چنچا لاما اورپولا نامی نیپالی افراد کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس پارٹی کی طرف سے منہ مرگ میں ایک ناکہ چیکنگ بھی کی گئی۔ چیکنگ کے دوران ضلع لیہہ کے دو مقامی لوگوں کے قبضے سے ہیروئن/گانجہ جیسی نشہ آور اشیاء برآمد ہوئی اور اس کے مطابق ان افراد کے خلاف پولیس تھانہ دراس میں مقدمہ زیرایف آئی آر نمبر 66-2025 درج کیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔