سرینگر// اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اچھ بل میں ناکے کے دوران دو منشیات فروش کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے پانچ کلو گرام چرس ضبط کر لیا۔ایس ایچ او اچھ بل کی قیادت میں ناکے کے دوران دو منشیات فروش مشتاق احمد مہوری ساکن شیخ گنڈ شا نگس اور نثا ر احمد گنائی ساکن تیلہ وانی اچھ بل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ کلو گرام چرس ضبط کر لیا۔ پولیس نے کیس زیرنمبر 20/2017,U/S 8/20 PS act درج کرلیا ہے۔