سرینگر//قاضی گنڈ کولگام میں پولیس نے دو افراد کو فکی سمیت گرفتارکرلیا۔پولیس بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع فراہم ہونے پرکولگام پولیس نے قاضی گنڈ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک زیرنمبرHR55H-3136 سے فکی برآمد ہوئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں دو افراد رام اسرار ولد پرکاش اسراراور منجیت سنگھ ولد رام پرکاش ساکن ٹنڈا ہوشیارپور پنجاب کو گرفتارکرکے ان کے خلاف ایک کیس زیرنمبرایف آئی آرنمبر65/2017 زیر دفعہ8/15 NDPS Act درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔