کپوارہ// کپوارہ میں پولیس نے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے ایک اورسمگلر کو گرفتار کر کے اس کی تحویل سے آدھا کلو چرس بر آمد کیا ۔ اس طرح اب تک منشیات کے کارو بار میں ملو ث دودرجن سے زائد ملزمو ں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں اور ان کی تحویل سے اب تک 10کلو چرس ،1کلو ہیروئن اور3کلو براﺅن شوگر ضبط کیا ہے ۔ایس ایس پی کپوارہ شمشیر حسین خان نے کشمیر عظمیٰ سے ایک خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ انہو ں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس کی الگ الگ ٹیم تشکیل دی ہیں تاکہ ان علاقوں میں منشیات کے خلاف پولیس کی مہم جاری رہے ۔انہو ں نے کہا کہ کپوارہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے پیر کوایک مصدقہ اطلاع ملنے پر درگمولہ علاقے میں چھاپہ ڈالا جہا ں منشیات میں ملو ث ایک شہری فیا ض احمد وار ساکن کولنگام ہندوارہ کو گرفتار کیا گیااور اس کی تحویل سے آدھا کلو چرس بر آمد کیا ۔پولیس نے ان کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 98/2017US8/20NDPS,Actدرج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔ایس ایس پی کپوارہ نے کپوارہ کےعوام سے اپیل کی ہے کہ پولیس کواس سلسلے میں اپنا تعاون فراہم کریں ۔