اوڑی//بارہمولہ پولیس نے منشیات کے کاروبار میں مبینہ طور ملوث ہونے کی شک میں اوڑی کے تین افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے گرفتار کیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ بارہمولہ پولیس کی ایک سپیشل ٹیم نے گزشتہ دو روز کے دوران سرحدی علاقہ اوڑی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران نذیر احمد میر ساکن سنگری گوالن،ریاض احمد خان ساکن کالگی ، خورشید احمداعوان ساکن تھاجل ،عبدالمجید بٹ،محمد یاسین خان اور خورشید احمد میر ساکنان اہتشام پورہ بونیارنامی افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بارہمولہ پولیس کو ان افراد کے حولے سے خفیہ جانکاری ملی تھی کہ یہ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں اسلے انہیں پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔