Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

منشیات مخالف مہم اور ہماری ذمہ داریاں معاشرت

Towseef
Last updated: July 9, 2024 11:34 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

خورشید ریشی

آج ہمارے سامنے ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جہاں نشے کی لت میں نوجوان اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےاور نشے کی بدولت ہی سینکڑوں گھر برباد ہو گئے۔ اسی نشے کی لت میں مبتلا نوجوانوں نےاُس وقت انسانیت کو شرمسار کیا ،جب کسی نے اپنی ماں اور کسی نے اپنے باپ کو موت کے گھاٹ اُتار اور کئی نوجوانوں نے نشے کی لت میں مبتلا ہو کر اپنے والدین کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا اور اسی کی بدولت گھروں کے گھر اُجڑ گئے۔

ہم نے منشیات استعمال کرنے والوں کی زندگیوں کو برباد ہوتے دیکھا ہے ،ہم نےنشیئوںکی لاچار مائوں کے بہتے ہوئے آنسوؤں کو دیکھا ہے ،ہم نے اس بے بس والدکے چٹان جیسے حوصلے کو بکھرتے دیکھا ہے،جن کی لاڈلی اولاد نشے کی دلدل میں پھنس کر لاغرہوچکی ہے ۔ہم نےاُن لڑکیوں کو بھی دیکھا ہےجنہوں نےکچھ نیا کرنے کی چاہ میں اپنی زندگیاں جیتے جی مار دیں۔ہم نے منشیات کے اس غلیظ دھندے اور اس کے استعمال سے نتیجے میں اچھے بھلے گھروں کو بُرباد ہوتےہوئے دیکھا ہے ،ہم نےاسی نشے کے باعث کئی دلہنوں کو بیوہ ہوتے دیکھا ہے ، ننھے مُنےمعصوم بچوں کو یتیم ہوتے دیکھا ہے ۔الغرض منشیات میں مبتلا لوگوں نے اپنی اور اپنے رشتہ داروں کی زندگیوں میں ایک طوفان برپا کر رکھا ہے اور انہیں آسمان سے گرا کر زمین پر لا کھڑاکردیا ہے۔

پچھلے کئی سال سے ایل جی انتظامیہ اور جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں پر شکنجہ کسا ہے اور ایسے افراد کی پراپرٹی کو سیز بھی کیا ہے اور کئی ایک سرغنہ کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔لیکن پھر بھی منشیات کے دھندے اور ان کا استعمال تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے،اس لئے ہم سب پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے مقدور کے مطابق اس بدعت کے خلاف جنگ چھیڑ کر ہر سطح پر محکمہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ساتھ ہی والدین پر انتہائی لازم ہے کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ اپنے بچوں کو ضرورت سے زیادہ جیب خرچ نہ دیں اور بچوں کو اتنے ہی پیسے دیں ،جتنی ضرورت ہو اور جن ضروریات کی چیزوں کی اُنکو ضرورت ہو، وہ خود خرید کر اُنہیں دیں اور بچوں سے ہر روز اسکول، کالج یا مارکیٹ یا سیر و تفریح کی جگہوں سے واپس آنے پر ان کا احتساب کریں۔اس کے علاوہ والدین کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اُن کے بچوں کے تعلقات کس کس کے ساتھ ہے ۔اُن کے دوست کون ہیں یا اُن کا زیادہ اٹھنا بیٹھنا کن کے ساتھ ہے اور یہ فرصت کے لمحات میں کن کن سرگرمیوں میں مصروف رہتاہے، ان کا فونک رابطہ کن کے ساتھ ہے اور روز بروز اس کی جسمانی اور ذہنی نشوونما پر بھی دھیان دیں۔اگر ان چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ہم سب عمل کریں تو اس بدعت کو جڑ سے اکھاڑنے میں ہم کامیاب ہوسکتےہیں۔اسی طرح سول سوسائٹی کے افراد کے ساتھ ساتھ ہم سب کو اپنے اپنے محلوں، گائوں اور دیہات میں نوجوانوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی ہوگی اور کونسے نئے چہرے ہماری گلیوں، کوچوں میں رات دیر گئے تک چکر کاٹتے ہیں اور ان کا رابطہ کن کے ساتھ ہے یا کسی کو مشکوک حالت میں دیکھ کر اُس کی چھان بین کریں اور محکمہ پولیس کو اس بارے میں مطلع کریں۔ہمارا یہ فرض اولین بنتا ہے کہ اپنے کھیت کھلیانوں میں جہاں کہیں بھی بھنگ کا پودا نظر آئے،اُسے جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں ۔ اس بدعت کے خلاف اپنی اپنی سطح پر جنگ چھیڑ کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور یہی سب کچھ منشیات مخالف مشن کا اصل مدعا ومقصد ہے۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

کالممضامین

افسانوی مجموعہ’’تسکین دل‘‘ کا مطالعہ چند تاثرات

July 18, 2025
کالممضامین

’’تذکرہ‘‘ — ایک فراموش شدہ علمی اور فکری معجزہ تبصرہ

July 18, 2025
کالممضامین

نظموں کا مجموعہ ’’امن کی تلاش میں‘‘ اجمالی جائزہ

July 18, 2025
کالممضامین

حیراں ہوں دِل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں ؟ ہمارا معاشرہ

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?