Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

منشیات مافیا کےخلاف ہمہ گیر مہم کا وقت!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 18, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 ریاست میں جگہ جگہ آج منشیات کی فصلیں لہلا رہی ہیں۔ شاہراہوں، سڑکوں، دریائوں اور ندی نالوں کے کناروں پر واقع سرکاری زمین میں قدرتی طور اُگنے والی اس قبیح شے کے ساتھ ساتھ باضابطہ طور پر کھیتوں میں کاشت کئے جانے والے اس زہر کی تیاری کا موسم اپنے عروج پر ہے اور آنے والے ایام میں اسکی فصلیں کٹنا شروع ہونگی۔ اگر چہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے کم و بیش تمام اضلاع میں بنگ کی فصلیں تباہ کرنے کی کاروائیوں کی اطلاعات روزانہ بنیادوں پر موصول ہو رہی ہیں تاہم یہ کاروائیاں اُس پیمانے سے مطابقت نہیں رکھتیں جسکی یہ طا لب ہیں، کیونکہ دور دراز دیہات اور پہاڑی خطوں میں فی الوقت ایک منظم مافیا  یہ کام چلا رہا ہے،  جس سے نمٹنے کے لئے منظم ، ہمہ گیر اور سریع کاروائی کی ضرورت ہے۔ متعلقہ محکموں کو  ایسی اراضی کی نشاندہی کرکے اسے معلن کرنا چاہئے نیزاس مہم کےلئے حساس اور ذمہ دارمقامی سماجی حلقوں سے تعاون حاصل کرنے کو بھی ترجیح دینی چاہئے۔منشیات کے استعمال کی وجہ سے مختلف اقسام کے جرائم میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال نے سماج کے تاروپود کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ منشیات کے کاروبار کا فروغ اس وقت ساری دنیا میں سماجی ڈھانچوں کی شکست وریخت کا ایک بہت بڑا سبب بنا ہوا ہے اور امریکہ جسے سُپر پاور ملک میں بھی اس وباء کی وجہ سے سماجی تانے بانے بکھر رہے ہیں، جبکہ لاطینی امریکہ،براعظم افریقہ اورجنوبی ایشیا میں میں متعدد ممالک اس میں ملوث مافیا کے ہاتھوںتاخت و تاراج ہو چکے ہیں، کیونکہ اکثر اس کاروبار سے ارب پتی بننے والے لوگ مختلف راہوں سے سیاسی اقتدار واختیار کی قربت حاصل کرکے بالآخر فیصلہ سازوں کو روپ دھار لیتے ہیں۔ اس طرح عوامی رائے اور سوچ کو انکی سوچ کے تابع بنا دیا جاتا ہے۔ ایسے خوفناک خطرات کے بیچ ہماری انتظامیہ ، سماج ، دینی و سماجی ادارے خواب خرگوش میں ہیں، جبکہ ڈور ہاتھوں سے تیزی کے ساتھ چھوٹتی جارہی ہے۔ہماری ریاست ،میں جہاں تقریباً40فیصد غذائی اجناس بیرونِ ریاست سے درآمد کئے جاتے ہیں، زرعی اراضی کا ایک بھاری حصہ منشیات کی کاشت کے لئے استعمال ہوتاہے اورعام طور پر یہ سب کارروائی انتظامیہ کی ناک کے نیچے دن کی روشنی میں انجام پاتی ہے۔ منشیات کی کاشت کوئی چند گھنٹوں یا دنوں کے دوران ہیر پھیر کی کارروائی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اسکی کاشت میں ایک مکمل فصلی موسم درکارہوتاہے۔ اس دوران انتظامیہ کے متعلقہ محکمے کہاں نیند میں پڑے رہتے ہیں،یہ ایک بہت بڑا سوال ہے۔ ریاست میںسماج کو اندر ہی اندر سے دیمک کی طرح چاٹنے والے اس دھندے کے لئے کتنی مقدار میں زرعی اراضی استعمال ہورہی ہے اس کے متعلق مختلف محکموں کے پاس موجود اعداد وشمار نہ صرف متضاد ہیں بلکہ مشکوک بھی ہیں۔ لیکن اتنا تو طے ہے کہ ہزاروں کنال اراضی پر منشیات کی کاشت ہوتی ہے ، جس سے اربوں روپے مالیت کی مختلف منشیات تیار کی جاتی ہیں ۔ایسا کیوں ہے؟اس بحث میں پڑے بغیر منشیات کے زیرکاشت اراضی کاحجم بذات خود ایک انتہائی تشویشناک امرہے کیونکہ اس زمین سے اْگنے والا زہرصرفے کے لئے بالآخر سماج میں ہی راہ پاتاہے ، جس سے نسلوں کی نسلیں برباد ہوجاتی ہیں۔ یہ فصلیں کاشت کرنے اور ان کی پرورش وپرداخت کیلئے وہی محنت جو کہ ایک حلال فصل کے لئے ضرورت ہوتی ہے ، اْٹھائی جاتی ہے ، اْس  سارے عرصہ میں متعلقہ محکموں کی جانب سے کبھی عوام کو کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی جاتیں۔ کیا یہ دانستہ عمل ہے یا پھر انتظامیہ اْسی وقت جاگتی ہے ،جب یہ زہر لہلہانے لگتاہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی غالباً متعلقہ محکموں سے یہ جواب طلب کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی جاتی ہے کہ ایک مکمل فصلی موسم کے دوران اس انسان دشمن کام کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ؟ ۔اس وقت غذائی اجناس کے حوالے سے ریاست کو جس کمی کا سامناہے ماہرین کے مطابق اس مذکورہ رقبہ سے اس قدر اجناس حاصل کئے جاسکتے ہیں کہ یہ تفاوت دس فیصد تک کم ہوسکتاہے۔ یہ کسی بھی مہذب قوم کے شایان شان نہیں کہ وہ حلال اجناس کی قلت کے ہوتے ہوئے حرام اجناس پیدا کرنے پر اپنی قوتیں صرف کرے، جس سے نہ صرف سماج کی بنیادیں کھوکھلی ہورہی ہیں ، بلکہ نئی نسل تیزی کے ساتھ تباہی کی کگارکی جانب پہنچ رہی ہے۔سماج کے اندر پنپنے والی بے شمار بیماریوں کا سبب اس دھندے سے حاصل ہونے والی غیر قانونی دولت ہے ، جو سماجی کو ایک نئی اور خطرناک طبقاتی کشمکش کی جانب دھکیل رہی ہے۔ اس خوفناک صورتحال پر فوراً جاگنے کی ضرورت ہے۔اس وقت چونکہ یہ فصلات لہلا رہی ہیں، لہٰذاانتظامیہ کے لئے بیدار ہونے کا وقت ہے۔اگر اس وقت ہمہ گیراور سنجیدہ مہم شروع نہیں کی گئی تو ریاست کے اندر سرگرم ڈرگ مافیا کے نہ صرف حوصلے بلند ہونا یقینی ہے بلکہ وہ اپنے عزائم کی تکمیل میں شیر بن جائینگے،جسکے بعد انتظامی اداروں کےلئے انہیں سنبھالنا مشکل ہو جائےگا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?