منشیات فروشی اور امن مخالف سرگرمیاں | خاتون سرینگر اور نوجوان اودھم پورجیل منتقل

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//بارہمولہ میں پولیس نے دوالگ الگ کارروائیوںمیں ایک خاتون منشیات اورایک امن مخالف نوجوان کوایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت باترتیب سینٹرل جیل سری نگر اور ضلع جیل ادھم پور جموں منتقل کردیا ۔پولیس نے بتایاکہ بارہمولہ ضلع میں ہفتہ کے روز ایک بدنام خاتون منشیات اسمگلر مسکان بیگم ساکنہ دیوان باغ بارہمولہ کیخلاف غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹنسزPIT-NDPSایکٹ کے تحت منشیات کے اسمگلر کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں اسے سنٹرل جیل سری نگرمنتقل کیاگیا ۔اس دوران پولیس نے ایک امن مخالف نوجوان پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ۔پولیس نے بتایاکہ ایک شخص بلال احمد شالہ عرف جانا ولد غلام قادر ساکنہ اسٹیڈیم کالونی بارہمولہ کیخلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیاگیا،اوراس شخص کو حراست میں لے لیا گیا اور بعد میں اسے ضلع جیل ادھم پور میں رکھا گیا ہے۔پولیس نے بتایاکہ اس کیخلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ امن وامان میں خلل ڈالنے اور بغاوت میں ملوث تھا۔ کئی ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود اس نے اپنی ملک دشمن اور سماجی سرگرمیوں کو ٹھیک نہیں کیا۔