عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے جاری انسداد منشیات مہم کے تحت اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران تیز رفتار اور مربوط کارروائیوں کے سلسلے میں، پولیس ٹیموں نے الگ الگ مقامات پر تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، جس کے نتیجے میں ان کے قبضے سے ہیروئن، چرس اور سائیکوٹرپک کیپسول برآمد ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران، مجموعی طور پر 7.5گرام ہیروئن، 70گرام چرس، پائیون سپاس پلس کے 32کیپسول اور 7500روپے نقدی برآمد کی گئی۔تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ایس پی کشتواڑ نریش سنگھ نے بتایا کہ ضلع پولیس ضلع کے اندر کام کرنے والے منشیات کے اسمگلروں اور پیڈلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس غیر قانونی تجارت میں ملوث کوئی بھی فرد بے قابو نہ ہو۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 225/2025سیکشن 8/21/22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت، مورخہ3نومبر2025کوملزم انظر بیگ ولد غلام قادر بیگ سکنہ کمال پورہ چیرہار، کشتواڑکے قبضہ سے 7.5گرام ہیروئن، پییوون سپاس پلس کے 32کیپسول اور نقد 7,500روپے برآمد ہوئے جبکہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 226/2025سیکشن 8/20این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت، مورخہ 04نومبر2025کوملزم امیر خان شیخ ولد شاہ محمد شیخ ولد دھوسہ بھلیسہ سے 33گرام چرس برآمد ہوا جبکہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 227/2025سیکشن 8/20این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مورخہ 5نومبر کوملزم- پنکو کمار ولد گردھاری لال ساکن چنڈالی سرتھل، کشتواڑسے 35گرام چرس برآمد ہوا۔مذکورہ بالا تمام مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج کر لیے گئے ہیں، اور منشیات کے ان نیٹ ورکس کے پسماندہ اور آگے روابط کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
ادھم پور میں منشیات فروش گرفتار
عظمیٰ نیوزسروس
جموں// پولیس نے ضلع ادھم پور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس سٹیشن چننی کی ایک ٹیم نے بشت علاقے میں معمول کی گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 7.84گرام ہیروئن بر آمد کی گئی جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت سورج سنگھ ولد کاکہ رام ساکن مرگانہ چننی ادھم پور کے طور پر کی گئی ہے ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس سٹیشن چننی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 112/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ادھم پور پولیس کی طرف سے سال رواں کے دوران اب تک گرفتارشدہ منشیات فروشوں کی تعداد 116تک پہنچ گئی۔