سرینگر// سرینگرمیں پولیس نے3افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے13لاکھ روپے سے زائد کی منسوخ شدہ کرنسی کے نوٹ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کی طرف سے منگل کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن نگین ے وابستہ پولیس پارٹی نے الہیٰ باغ کے نزدیک ناکے کے دوران تین افراد بشیر احمد خان ولد محمد سلطان ساکن بٹہ مالو،شوکت احمد بٹ ولد غلام محمد ساکن پانپور اور بشیر احمد بٹ ولد غلام قادر ساکن پانتہ چھوک کو گرفتار کر کے تلاشی کے دوران اُن کی تحویل سے 13,63.500 منسوخ کرنسی کے نوٹ ضبط کرلئے۔ پولیس نے ضابطے کے تحت کارروائی شروع کی اور تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔