منجاکوٹ //منجاکوٹ کے لوگوں نے منریگا سکیم کے تحت سو دن کاروزگار فراہم نہ کرنے کا الزام لگایاہے ۔ سرولہ ، منگلناڑ ، حیات پورہ علاقوںسے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ایک وفد نے بتایاکہ حکومت منریگا سکیم کا فائدہ مزدوروں تک پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے ۔اس موقعہ پر منشی خان نے کہاکہ مزدوروںکو دو دو سال سے اجرت نہیں دی گئی جبکہ حکومت یہ دعوے کررہی ہے کہ فنڈز کی کوئی کمی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اے سی ڈی راجوری اپنی ٹائل کی فیکٹری کو نفع بخش بنانے کیلئے جگہ جگہ ٹائلوںکے ڈھیر لگاتے جارہے ہیں مگر سیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے سبھی کام بندپڑے ہیں ۔ انہوںنے الزام لگایاکہ منریگا کے پیسے کا غلط استعمال کیاجارہاہے جس کی تحقیقات کرائی جائے ۔