ترال//سید اعجاز/مندورہ ترال کی نئی بستی میںپینے کے پانی کی شدید قلت سے لوگوںکو مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ انہوں نے اس سلسلے میںکئی بار متعلقہ محکمہ کو آگاہ کیا لیکن کوئی سدباب نہیں ہوا۔مقامی لوگوں کے ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مقامی لوگوں نے اپنی لاگت سے ٹیوب ویل تعمیر کئے ہیں لیکن اب وہ بھی چند ماہ سے بیکار ہیں جس کی وجہ سے آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ علاقے میں پانی کی ترسیل کیلئے اقدامات کریں۔