منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ میں محکمہ فوڈ سپلائی کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ کی گئی جس کے دوران قوانین کیخلاف ورزی کرنے والے دکانداروں سے 800سور وپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا ۔مارکیٹ چیکنگ کے دوران امتعلقہ محکمہ کے آفیسران کی جانب سے منجا کوٹ مین مارکیٹ ،کھنہ مارکیٹ ،پتراڑہ کے ساتھ ساتھ گلہوتی علاقہ میں قائم کردہ دکاندوں پر فروخت کئے جار ہے ساز و سامان کے معیار کا معائینہ کیا گیا ۔دکانداروں کو ریٹ لسٹ نہ چسپاں کرنے ،گیس سلینڈر ،صفائی ستھرائی وغیر معیاری ساز و سامان فروخت کرنے پر جرمانہ کیا گیا ۔آفیسران نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔