منجاکوٹ//منجاکوٹ کے جنگلات میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی مالیت کا نقصان ہوگیا ہے ۔ آخری اطلاع ملنے تک آگ میں مزید اضافہ ہوتا جارہا تھا تاہم محکمہ جنگلات کے صرف تین عارضی ملازمین اور کچھ مقامی لوگوں کے علاوہ کوئی آگ بجھانے کے کام پر نظر نہیں آیا۔ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ کاکوئی مستقل ملازم بھی موقعہ پر موجود نہیں ۔ مقامی لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی غفلت شعاری کا یہ عالم ہے کہ چار گھنٹے سے لگاتار آگ سے سینکڑوں نوزائدہ پیڑ مرجھاگئے لیکن محکمہ کاراجوری سے کوئی بھی اہلکار یاپھر آفیسر موقعہ پر نہیں پہنچا۔ دریں اثناء تحصیلدار منجاکوٹ نے آگ کی وجہ معلوم کرنے کے لئے احکامات صادرکردئیے ہیں ۔