منجاکوٹ//جموں ۔پونچھ شاہراہ پر منجاکوٹ کے مقام پردو مختلف حادثات میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔قصبہ کے قریب سہ پہرکو آرمی گاڑی اور بی ایس ایف بس کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں بی ایس ایف ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ اس موقعہ پر پیچھے سے آرہی ایک تویراگاڑی بھی آرمی گاڑی سے ٹکراگئی جس کو بھی معمولی نقصان پہنچاہے ۔تاہم اس دوران سبھی مسافر محفوظ رہے ۔ اس دوران ٹریفک کی نقل وحرکت کافی دیر تک متاثر رہی جبکہ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر کیس درج کرکے کارروائی شروع کرتے ہوئے ٹریفک بحال کردیا ۔ دریں اثناء سہ پہر 3بجے منجاکوٹ سے راجوری جارہی میٹاڈور زیر نمبر JK11-0171منجاکوٹ پل پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرپل کے ساتھ ٹکراکر الٹ گئی جس کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہواہے تاہم دیگر مسافر بال بال بچے ۔ گاڑی کے روڈمیں ہی الٹ جانے سے ٹریفک کی نقل وحرکت ایک گھنٹے تک مسدودرہی جس کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے گاڑی کو ایک طرف کرتے ہوئے ٹریفک بحال کی ۔پولیس اسٹیشن منجاکوٹ میں دونوں حادثات پرکیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔