منجاکوٹ //آدھار کارڈ کافی عرصہ کے بعد دوبارہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم منجاکوٹ تحصیل میں اب تک آدھار کارڈ کاکام دوبارہ شروع نہیں ہوا ۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھار کارڈبنائے جائیں جس کی مختلف محکمہ جات کیلئے ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کارڈ کو لازم قرار دیاگیاہے لیکن پھر بھی اس کے بنانے میں غفلت برتی جارہی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ منجاکوٹ تحصیل میں اب تک آدھارکارڈ بنانے کا سلسلہ دوبارہ شروع نہیں کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کی کہ منجاکوٹ میں آدھار کارڈ بنانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرکے عوام کو راحت پہنچائی جائے ۔وہیں اس ضمن میں جب ڈی سی راجوری شبیر احمد بٹ سے بات کی گئی تو انہوں نے دو روز کا وقت دیتے ہوئے کہاکہ اگلے دوروزمیں منجاکوٹ میں آدھار بنوانے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔