Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

منتہائے فکر دوسراآن لائن عالمی طرحی مشاعرہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 10, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE
رپورٹ
 
سائنس وٹکنالوجی کے زیر اثر پوری دنیا کے سیاسی ، سماجی، معاشی، معاشرتی، علمی ، ادبی وثقافتی ماحول میں زبر دست تبدیلی رونما ہورہی ہے۔ انفارمیشن ٹکنالوجی سیکٹر میں انقلاب کی وجہ سے دنیا ایک کوزے میں سما گئی ہے۔ کرۂ ارض ایک گاؤں میں تبدیل ہوگیا ہے۔دنیا جہان سے رابطہ آسان ترین ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا نے کہرام مچادیا ہے۔ علم وادب پر ارسٹوکریٹک طبقے کی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے۔سارا علم مانو کمپیوٹر کے عظیم الشان نیٹ  NETمیں محیط ومحصور ہوگیا ہے۔علامہ گوگل نے سب کو اپنا شاگرد بنالیا ہے۔ فیس بک پرہر ادنیٰ واعلیٰ اور ہر کس وناکس اپنی بات کہہ رہا ہے۔اپنا پیغام پوسٹ کررہا ہے۔ ٹویٹر پر ٹویٹ کررہا ہے۔ واٹس اپ پر مفت میں دنیا بھر سے رابطہ کررہا ہے۔ ویڈیو اور آڈیو پیغامات سے افادے واستفادے کا بازار گرم ہوگیا ہے۔
آج کی اس تبدیلی کے زمانے میں علم وادب اور فکر وفن بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔وہ بھی اس تبدیلی سے متاثر ہورہے ہیں اور اپنے آپ کو بدل رہے ہیں۔ پہلے گھروں میں شعری نشستیں ہوتی تھیں۔بڑے بڑے میدانوں میںمشاعرے ہوتے تھے۔ دور دراز علاقوں سے سفر کی صعوبتوں کو برداشت کرکے شعرا تشریف لاتے تھے ، سامعین آتے تھے اور پھر مشاعرے منعقد ہوتے تھے۔ شعر وادب پروان چڑھتے تھے۔ اب واٹس اپ نے یہ راستہ بھی آسان کردیا ہ۔ نہ شاعروں کو سفر کی صعوبتیں برداشت کرنی ہے۔ نہ سامعین کو شعر سننے کے لیے مشاعرہ گاہ تک جانے کی تکلیف جھیلنی ہے۔ منتہائے فکر واٹس اپ ادبی گروپ نے یہ راستہ بھی آسان کردیا ہے۔ یہ وہ بین الاقوامی ادبی وشعری گروپ ہے جس کا مرکزپیر پنجال خطہ ہے اور جس میں پوری دنیا سے شعرا ممبر ہیں۔اور خطے کے مشہور شاعر جناب ذو الفقار نقوی اس کے چیف ایڈمن ہیں۔اس شعری گروپ کے زیر اہتمام ہر ماہ پورے اہتمام کے ساتھ، مشاعروں کی روایت کی پاسداری کے ساتھ آن لائن عالمی طرحی مشاعرے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔تمام شعراء اور باذوق سامعین آن لائن حاضر ہوتے ہیں۔ باقاعدہ ناظم مشاعرہ ہوتا ہے۔ صدر اور مہمانان خصوصی واعزازی بھی ہوتے ہیں۔ ناظم مشاعرہ ایک ایک کرکے شعراء کا تعارف کراتا ہے اور انہیںاپنا کلام سنانے کی درخواست کرتا ہے۔ شاعر اپنے کلام کو لکھ کراور اس کی آڈیو رکارڈ کرکے پوسٹ کرتاہے۔ یا ناظم مشاعرہ خود یہ فر یضہ انجام دیتا ہے۔تمام احباب شاعر کا تحریری کلام پڑھتے بھی ہیں اور اس کی اپنی آواز میں ریکارڈ کی گئی غزل سے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔ واہ واہ اور دادو تحسین سے بھی اسی طرح نوازتے ہیں جس طرح کسی عالمی مشاعرے میں نوازا جاتا ہے۔
گذشتہ دنوں منتہائے فکرکا دوسرا عالمی آن لائن طرحی مشاعرہ آٹھ بجے شب منعقد ہوا اور بارہ بجے شب اختتام پذیر ہوا۔اس کی نظامت ممبئی سے مشہور شاعر جناب امید اعظمی نے فرمائی۔وہ آن لائن حاضر ہوئے اور تمام سامعین کا استقبال کیا۔ تمام آن لائن شعراء نے اپنے اپنے پیغامات کے ذریعے اپنی آن لائن حاضری کا ثبوت فراہم کیا۔ کسی نے لبیک لکھا۔ کسی نے ’حاضر ہیں‘ لکھا۔ کسی نے گل وگلاب پوسٹ کرکے اپنی حاضری کا ثبوت دیا ۔ کسی نے شعر پڑھ کر اور اسے پوسٹ کرکے اپنی موجودگی درج کرائی۔ ناظم مشاعرہ نے اعلان کیا کہ آج کے آن لائن طرحی مشاعرے کی صدارت  علیگڈھ کے مشہور شاعراستاد ڈاکٹر الیاس نوید گنوری فرمائیں گے۔ناظم نے صدر مشاعرہ کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ موصوف کا شعری سلسلہ داغؔ دہلوی سے ملتا ہے۔ آپ ماہر علم عروض بھی ہیںاور نوجوان شعراء کی شعری تربیت بھی فرماتے ہیں۔ آل انڈیا مشاعروں کی زینت ہوتے ہیں۔ خاکسار راقم الحروف بحیثیت مہمان خصوصی اور مہاراشٹر سے جناب عرفان قریشی بحیثیت مہمان اعزازی شریک ہوئے۔ناظم مشاعرہ نے دونوں مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد نعت پاک سے مشاعرے کا آغاز کیاگیا۔ راجوری کے تھنہ منڈی سے تعلق رکھنے والے افضل ضیاءؔ نے اپنی مخصوص مترنم آواز میں مہمان اعزازی جناب عرفان ظفر کی نعت پیش کی۔ان کے ان نعتیہ اشعار پر سامعین نے بہت داد دی۔
کاش طیبہ کا میں مکیں ہوتا/ خاک پیکر فلک نشیں ہوتا
 
ان سے نسبت اگر نہیں ہوتی/ ذکر میرا کہیں نہیں ہوتا
آج کا یہ مشاعرہ طرحی اور ردیفی تھا۔مرزا غالب کے مصرع طرح ’’اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا‘‘کی زمین میں کلام پیش کرنا تھا۔یا ’’ہوتا‘‘ کو ردیف بناکر اپنی کسی زمین میں غزل کہنی تھی۔اس مصرع ِطرح میں شعر کہنا بہت مشکل ہے مگر پھر بھی گروپ کے بہت سارے شعراء نے اس زمین میں غزل کہی اورانہوں نے مشاعرے سے قبل گروپ انتظامیہ کواپنی اپنی غزل پوسٹ کردی۔ انتظامیہ گروپ نے تین سینئر شاعروں کی ایک جیوری بنائی۔ جیوری نے جن غزلوں کو بے عیب یا مشاعرے میںپیش کرنے کے قابل پایا انہیں شاعروں کو مشاعرے میں شرکت کی اجازت دی گئی۔ناظم مشاعرہ جناب امید اعظمی نے اپنی خوب صورت اور مسحور کن نظامت سے مشاعرے کے حسن کو دوبالا کیا اور اس کو اعتبار ووقار عطا کیا۔ جن شاعروں نے اپنے اپنے طرحی کلام سے سامعین کو نوازا ان کے نام ہیں:
سائل عمران (راجوری) بشیر مہتاب (بانہال) محتشم احتشام (پونچھ) رضی امروہوی (علی گڈھ) ذو الفقار نقوی (جموں) امید اعظمی (ممبئی) فدا راجوروی (راجوری)شاہان شیرازی (یوپی) کامل جنیٹوی (یوپی) شاذ جہانی (یوپی) رفیع سرسوی (یوپی) خورشید بسمل (راجوری) سجاد بخاری (سعودی عرب) عرفان ظفر (ممبئی)شمس کمال انجم (راجوری) خلش آکونٹوی (مہاراسٹر)
پیش خدمت ہے تمام شعراء کے طرحی کلام سے منتخب اشعار:
 
بھلے ہی ہست سے نابود ہوتا
زیاں میرا کسی کا سود ہوتا
میں جس کی آرزو میں مر رہا ہوں
تصور میں تو وہ موجود ہوتا
(خلش آکوٹوی)
 
کبھی اس پہ اک نظر ہی اگر آپ ڈال دیتے
تو یہ نخل جان ودل بھی مرا پُر بہار ہوتا 
 (شمس کمال انجم)
 
مری بستیوں میں بسمل رہیں تلخیاں ہمیشہ
یہاں کاش کوئی موسم، کبھی خوشگوار ہوتا
 (خور شید بسمل)
 
کوئی فیصلہ نہ اب تک تو دیا ہے منصفوں نے
’’اگر او رجیتے رہتے یہی انتظار ہوتا‘‘
(شاذجہانی)
 
مری تشنگی کا چرچا جو نہ ہوتا اس زمیں پر
تری آنکھ خشک صحرا ، ترا دل سراب ہوتا
(رفیع سرسوی)
 
مری زندگی کی قیمت نہ لگا سکے گی دنیا
ترے نام پر جو بکتا تو میں تاجدار ہوتا 
(کامل جنیٹوی)
 
جو نصاب عشق اپنا کہیں استور ہوتا
نہ ہی دل پہ داغ لگتے ، نہ جگر فگار ہوتا 
(شاہان شیرازی)
 
کوئی وعدہ محسنوں کا نہ ہوا وفا نہ ہوگا
’’کہ خوشی سے مرنہ جاتے اگر اعتبار ہوتا‘‘ 
(فدار راجوروی)
 
تو ہی تیر بھی چلاتا تو ہی دل فِگار ہوتا
مری جان جب نکلتی توہی سوگوار ہوتا
(امید اعظمی)
میں رہینِ قلبِ مضطر تو چراغِ شادمانی
تری محفلِ طرب میں کہاں دلفگار ہوتا
(ذو الفقار نقوی)
 
تجھے دیکھنے کی خاطر ترے باپ کی دُکاں پر
میں ہزار بار آتا نہ اگر اُدھار ہوتا
(رضی امروہوی) مزاحیہ غزل
 
یوں نہ شرمسار ہوتیں مرے ہاتھ کی لکیریں
مری بد نصیبیوں کا یوں نہ اشتہار ہوتا
(احتشام محتشم)
 
اس سے کوئی گلہ نہیں ہوتا
وہ اگر بے وفا نہیں ہوتا 
(بشیر مہتاب)
 
اُمید رَوا رکھتے ہو ہر ایک سے کیونکر
ہر شخص زمانے میں مسیحا نہیں ہوتا
(عمران سائل)
مہمان اعزازی جناب عرفان ظفر قریشی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ ’’آج کا یہ مشاعرہ پُر بہار تھا۔اراکین شعرا نے معیاری وتعمیری تخلیقات سے محفل مشاعرہ کو زینت بخشی۔ تمام حضرت قابل ستائش ولائق تحسین ہیں۔اس مشاعرے میں جس خلوص ومحبت سے مجھ حقیر وپُر تقصیر کو مہمان اعزازی کے شرف سے نوازا گیا اس کے لیے میں اراکین انتظامیہ کا تہ دل سے ممنون ومشکور ہوں۔‘‘
ناچیز نے بھی بحیثیت مہمان خصوصی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے طرحی مشاعرو ں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ طرحی مشاعروں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ایک ہی خیال کو دو یاد و سے زیادہ شعر کس طرح برت سکتے ہیں۔ ایک ہی مضمون کو کس طرح مختلف انداز میں باندھا جاسکتا ہے۔ ایک ہی بحر اور ایک ہی ردیف وقافیے میں کس طرح اسلوب کا تنوع ہوسکتا ہے۔ کس طرح خیالات کو برتا جاسکتا ہے۔مضامین کو باندھا جاسکتا ہے۔ اس لیے شعرا کو اس طرح کی نشستوں میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔
صدر مشاعرہ جناب الیاس نوید گنوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ ’’یہ مشاعرہ اپنی نوعیت کا ایک بہترین مشاعرہ ہے۔ مرزا غالب کی زمین یا ان کی ردیف میں جو کلام میری نظر سے گذرا، یہ جو کلام آڈیو کی صورت میںمیں نے سنا، وہ تمام کلام ایک خوب صورت کاوش کی حیثیت رکھتا ہے۔آپ تمام حضرات مبارکباد کے مستحق ہیں۔ خاص طور سے مننتہائے فکر کے اراکین جنہوںنے اس مشاعرے کے انعقاد کے ذریعے اردو کی بے مثل خدمت پیش کی ہے‘‘انہوں نے  مزیدفرمایا کہ : ’’شاعر ی تخیلات، تجربات و مشاہدات کو الفاظ کے پیکر میں ڈھالنے کا نام ہے۔ ہمیں کلام اس طرح پیش کرنا چاہیے کہ فنی خامیوں سے مستثنیٰ ہو۔ جب بھی ہم کوئی کلام تحریری یا تقریری شکل میں لائیں اس میں کہیں کوئی فنی سقم نہ ہو۔اس کے لیے بہتر صورت یہ ہے کہ کسی اچھے استاد سے اس سلسلے میں مشورہ کریں یا باہم مشورے سے کلام کو بہتر اور بے عیب بنانے کی کوشش کریں‘‘۔اس مشاعرے کو کامیاب بنانے میں گروپ انتظامیہ خاص طور سے چیف ایڈمن جناب ذو الفقار نقوی، جناب خورشید بسمل، جناب امید اعظمی اور خاکسار نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔جس کے لیے تمام شعراء نے گروپ ایڈمن کا شکریہ اداکیا اور تمام حضرات نے بیک زبان اس طرح کے مشاعروں کے انعقاد پر اپنی دلی فرحت ومسرت کا اظہار کیا۔اخیر میں ناظم مشاعرہ نے اراکین گروپ کی طرف سے تمام حاضرین وسامعین کا شکریہ ادا کیا اور یہ مشاعرہ اختتام کو پہنچا۔
 
صدر شعبۂ عربی بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی
رابطہ9086180380
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?