سرینگر//سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے جونیئر اسسٹنٹ امیدواروں کی فہرست ایک ماہ قبل منظر عام پر آنے کے باوجود جوائن کرنے میں تاخیری کے خلاف صدائے منتخب امیدوارں نے احتجاج بلند کیا۔اس دوران مشروط ادائیگی طرف پر کام کرنے والے ورکروں نے بھی احتجاج نعرے بلند کیں۔ سرینگر کی پریس کالونی میں سروس سلیکشن بورڈ کے تحت منتخب ہوئے جونیئر اسٹنٹ امیدواروں نے سوموار کے روز پریس کالونی میںاحتجاج کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کیا کہ 28دن بیت جانے کے باوجود بھی ان کے جوائن کرنے میں غیر ضروری تاخیر کی جارہی ہے۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینئر اور پلے کارڑ بھی اٹھا رکھے تھے،جن پر انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج کیں تھے۔اس موقعہ پر احتجاجی مظاہرے میں شامل سہیل احمد نامی ایک امیدوار نے کہا کہ ہم نے جونئر اسٹنٹ کیلئے نوٹیفکیشن نمبر7/2015اور زیر ایٹم نمبر660کے تحت امتحان دیا تھااور 48امیدوارمنتخب ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس آر او 202کے تحت صرف 15دنوں کے اندر منتخب شدہ امیدواروں کو جوائن کرنا ہوتا ہے لیکن ہمارری منتخب فہرست کو منظرعام پر آئے ہوئے 28دن بیت گئے لیکن ہمارے جوائن کرنے میں بلا وجہ تاخیر کی جارہی ہے ۔ انہوں نے ’’ ایس ایس بی ‘‘کے چیر مین سے اپیل کی وہ ان کی فائل کو سکریٹریٹ روانہ کرے تا کہ اس پر کارروائی ہوکر ہمارے وقت کو مزید ضائع نہ ہونے دیا جائے۔اس دوران مشروط ادائیگی کے طرف پر کام کرنے والے کنٹنجینٹ پیڈ ورکروں نے بھی سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا۔احتجاجی ملازمین نے کہا کہ انہیں75روپے سے لیکر100روپے ماہانہ فرہم کیا جاتا ہے،جو انکے ساتھ نہ صرف نا انصافی ہے،بلکہ انکی غریبی کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی ایس آر ائو520 کے دائرے میں لایا جائے۔’’سی پی ڈبلیو‘‘ نے مزید کہا کہ انہوں نے نا مسائد صورتحال کے دران بھی دن رات کام کیا،تاہم انہیں اب نظر انداز کیا جاتا ہے۔