مناور دریا میں غیر قانونی کانکنی بند کرنے کی اپیل

 عظمیٰ نیوزسروس

راجوری//ضلع کانکنی محکمہ راجوری کے خلاف نارائن چنگس گاؤں میں لوگوں نے احتجاج کیا اور محکمہ کے حکام پر کئی الزامات لگائے۔نوشہرہ کے نارائن چنگس گاؤں کے لوگوں نے اتوار کی دوپہر ضلع کان کنی محکمہ کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔بات کرتے ہوئے سچن منہاس ،راکیش کمار وغیرہ نے کہا کہ ضلع کان کنی محکمہ راجوری سو رہا ہے، مائننگ مافیا دن رات مناور ندی کی کھدائی میں مصروف ہے جس کی وجہ سے پانی کی ٹینکیاں جو لوگوں کو پانی فراہم کرتی ہیں سوکھ گئی ہیں۔ شمشان گھاٹ کے قریب ایک جے سی بی مشین بھی نہیں نکالی جا رہی ہے اور درمیان میں بڑا پائپ لگا کر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ان پلوں سے ڈمپر ٹریکٹر وغیرہ دن رات گزرتے ہیں اور گاؤں کے لوگوں کی نیندیں بھی اُڑ جاتی ہیں۔ انہوں نے ضلع حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مافیا کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جموں راجوری نیشنل ہائی وے پر چنگس، نوشہرہ وغیرہ میں رشوت لیکرماحول کو تباہ کرنے میں مصروف ہیںجبکہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ سوئی ہوئی ہے ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ کے علاقے مناور میں دریا میں غیر قانونی کانکنی بند کی جائے ورنہ وہ راجوری قومی شاہراہ کو بند کر کے احتجاج کریں گے۔