بلال فرقانی
سرینگر//سرینگر میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خریداروں کو ان کے بجٹ کے اندر مناسب قیمتوں پرمعیاری ملبوسات دستیاب رکھنے کی چاہ لیکر ایک نوجوان میدان میں آیا اور شہر کے ایک تجارتی مرکز کرن نگر میں’ایس مارٹ‘ کے نام سے شاپنگ مال قائم کیا۔ اس شاپنگ مال میں مستوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں،نوجوانوں،خواتین،مردوں اور بزرگوں کیلئے فی الوقت موسم سرما میں استعمال ہونے والے معروف کمپنیوں کے ریڈی میڈ ملبوسات کو دستیاب رکھا گیا ہے۔گول مارکیٹ کرن نگر میں قائم ایس مارٹ کو فیشن اور کشمیری تہذیب و تمدن کا سنگم بنایا گیا ہے،جہاں ملبوسات کو مقامی تہذیب و تمدن میں پیش کیا گیا ہے۔ مارٹ کے مالک ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ نچلے اور متوسط طبقوں کیلئے مناسب قیمت پر معیاری خریداری ایک خواب بن گیا ہے اور اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے یہ کوشش کی۔انہوںنے بتایا کہ وہ گزشتہ35برس سے اس تجارت میں تھے اور انہیں الگ سے مارٹ کھولنے کی ضرورت نہیں تھی،تاہم وہ چاہتے ہیں کہ معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچیں۔ ارشادکا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ماہ تک وہ مزید 25 نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے اور مجموعی طور پر اس تجارت کے ساتھ قریب50لوگ جڑجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت بے روزگاری کافی ہے اور اپنی قوت کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ معاشرے کو کچھ مثبت دینا چاہتے ہیں۔