عشرت حسین بٹ
پونچھ// پونچھ پولیس نے جموں و کشمیر میں غلط بیانی اور علیحدگی پسندیدی کو فروغ دینے والی 25کتابوں کی ضبطگی کے حوالے سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بدھ کو ضلع بھر میں کتْب فروشوں کی دوکانوں پر تلاشی کاروائیاں انجام دی بتا دیں کہ بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) 2023 کی دفعہ 98 کے تحت جموں و کشمیر میں غلط بیانیوں اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے لئے شناخت کی گئی 25 کتابوں کو ضبط کرنے کے حوالے سے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ضلع پولیس پونچھ نے ضلع بھر میں کتابوں کی دکانوں کی تلاشی لی پولیس کی طرف سے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تلاشی کے دوران کسی بھی قسم کا ممنوعہ لٹریچر برآمد نہیں ہوا ہے
بیان میں بتایا گیا ہے کہ دوکان مالکان کو اس ہداہت سے آگاہ کیا گیا اور خبر دار کیا گیا کہ کسی بھی ممنوعہ مواد کو کسی بھی صورت میں ذخیرہ نہ کیا جائے اور نہ ہی فروخت کیا جائے ضلع پولیس پونچھ نے امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے عوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور ملک کی خود مختاری کے تحفظ کے لئے تمام قانونی دفعات پر سختی سے عمل درآمد کے عزم کو دوہرایا ہے۔