بکلکتہ//بھارتیہ جنتا پارٹی نے کلکتہ کی مشہور اسمبلی سیٹ بھوانی پور جہاں ممتا بنرجی ضمنی انتخاب لڑرہی ہیں سے پرینکا تبریوال کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے بھبانی پور ضمنی اسمبلی انتخابات کے لئے کل پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کو اپنی کرسی بچائے رکھنے کے لئے یہ ضمنی انتخاب جیتنا ضروری ہوگا۔ 2011 کے ضمنی انتخاب میں ممتا بنرجی پہلی بار بھوانی پور سے ہی ممبر اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ اس کے بعدانہوں نے 2016 میں بھی الیکشن جیتا۔ لیکن 2021 میں انہوں نے بھوانی پور سیٹ چھوڑ دی اور نندیگرام سے الیکشن لڑا اور انتخاب ہار گئی۔