کلکتہ// مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آدھار کارڈ کو لازمی کیے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور اس معاملے کی اگلی سماعت پیر کو ہوگی۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے موبائل فون نمبر کو آدھار کارڈ سے لنک کرانے کو لازمی کیے جانے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں کسی بھی صورت میں اپنے موبائل نمبر کو آدھارکارڈ سے لنک نہیں کرا¶ں گی ۔اگرہمت ہے تو میر ا فون کاٹ کر کے دکھائیں ۔مارچ میں حکومت کی طرف سے ہدایت دی گئی تھی فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اپنے نمبر کو آدھار کارڈ سے لنک کرانا لازمی ہے ۔نہیں کیے جانے کی صورت میں نمبر کاٹ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ نیا سم کارڈ لینے کیلئے بھی آدھار کارڈ لازمی کیا گیا ہے ۔یواین آئی ۔