Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ممتاز نقاد اور منٹو شناس پروفیسر شمس الحق کا انتقال

Towseef
Last updated: April 22, 2025 10:29 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//اردو کے ممتاز افسانوی نقاد اور منٹو و بیدی کے ادا شناس پروفیسر شمس الحق عثمانی کا منگل کوانتقال ہوگیا۔ان کی تدفین دلی گیٹ قبرستان میں ہوئی جہاں ان کے احباب، شاگردوں اور ان سے محبت کرنے والوں نے نم آنکھوں کے ساتھ انھیں الوداع کہا۔چند روز پہلے وہ بیمارہوئے تو انھیں ہاسپٹل لایا گیا مگر علاج کارگرنہ ہوسکا – وہ دوپہر میں عالم فانی سے کوچ کرگئے۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔پروفیسر عثمانی شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اکتوبر 1989میں وابستہ ہوئے تھے اور فروری 2013میں وظیفہ یاب ہوئے۔شعبہ کی مختلف ذمہ داریاں انھوں نے انجام دیں۔بطور صدر شعبہ بھی انھوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی۔شعبہ کے اہم اساتذہ میں ان کا شمار ہوتا تھا۔فکشن مطالعات ان کا خاص میدان تھا۔پروفیسر شمس الحق عثمانی 15فروری 1948 کو دیوبند سہارن پور میں پیدا ہوئے۔ابھی چار برس کے تھے کہ والد کے ساتھ دلی آگئے اور پھر یہیں کے ہوکر رہ گئے۔انھوں نے اینگلو عربک ہائر سکینڈری اسکول سے ہائر سکینڈری کی تعلیم مکمل کی۔ ذاکر حسین کالج سے بی اے کیا۔ایم اے اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو سے حاصل کی۔راجیندر سنگھ بیدی کی شخصیت اور فن پر انھوں نے ڈاکٹریٹ کا مقالہ لکھا تھا جو بیدی نامہ کے نام سے کتابی شکل میں شائع ہوکر مقبول ہوا۔پروفیسر شمس الحق عثمانی کا شمار اردو کے اہم قلم کاروں میں ہوتا ہے۔ان کے قلم سے دودرجن سے زائد کتابیں نکلیں۔ترتیب وتدوین کے ساتھ ساتھ ان کے مضامین کے متعدد مجموعے جن میں دراصل، درحقیقت،فسانہ و شعر کا بلاوا، غالب اور منٹو،شامل ہیں مقبول ہوئے۔ ابو الفصل صدیقی شخص اور فن کی تفہیم،باقیات بیدی اور آئنوں کی نگری ان کے افسانوی پرکھ کی آئینہ دار کہی جاسکتی ہیں۔رسالہ جامعہ کی ستر سالہ تحریروں کا چار جلدوں میں انتخاب بھی انھوں نے کیا۔پورا منٹو دراصل یہ منٹو کی کلیات ہے جس کی چار جلدیں اکسفورڈ پریس کراچی سے شائع ہوچکی ہیں مزید منتظر اشاعت ہیں۔نظیر اکبرآبادی سے متعلق تمام تحریروں کو انھوں نے دوجلدوں میں نہایت سلیقہ کے ساتھ مرتب کرکے نظیر فہمیکے نام سے کتابی شکل میں شائع کیا۔پروفیسر شمس الحق عثمانی کی ادبی خدمات کے اعتراف میں جہاں ان کی متعدد کتابوں کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا وہیں غالب انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی نے ان کی مجموعی ادبی خدمات پر غالب انعام (2014)سے سرفراز کیا تھا۔دلی اردو اکیڈمی نے ان کی تنقیدی خدمات کے اعتراف میں انھیں ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

برصغیر

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی پر عبوری روک نہیں آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

July 10, 2025
برصغیر

سیلاب متاثرہ 6ریاستوں کیلئے1,066.80کروڑروپے کی امدادمنظور مودی حکومت ہرحال میں ریاستوں کے ساتھ کھڑی:امت شاہ

July 10, 2025
برصغیر

شدید بارشوں کے باوجود پانی کا جماؤ کم ہوا: ریکھا

July 10, 2025
برصغیر

وزیر اعظم مودی5 ممالک کے دورے کے بعدوطن واپس

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?