عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// کوکر بازار کے ممتاز تاجر غلام قادر میر کا دل کا دورہ پڑنے سے ہفتہ دیررات ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 75 سال تھی۔غلام قادر تجربہ کار تجارتی رہنما اور کے ٹی ایم ایف کے صدر محمد صادق بقال اور کوکر بازار کے صدر فاروق احمد بتکو کے ماموں تھے۔ ان کی نماز جنازہ اتوارکو ادا کی گئی اور انہیں ان کے آبائی قبرستان نزد زیارت پیر دستگیر صاحب ؒ، سرائے بالا، سرینگر میں سپرد خاک کیا گیا۔ان کے انتقال پر وادی بھر کی کاروباری برادری اور سماجی حلقوں نے بڑے پیمانے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ متعدد تجارتی رہنماؤں اور ممتاز تاجروں نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کاروباری شعبے میں ان کی شراکت اور دیانتداری اور لگن کی ان کی میراث کو اجاگر کیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی اجتماعی فاتحہ خوانی بدھ کو صبح 10.30 بجے ان کے آبائی قبرستان پر انجام دی جائیگی۔