کلکتہ ،//یواین آئی//مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت کے بعداب ترنمول کانگریس نے پرشانت کشور آئی پیک سے 2024 تک معاہدہ کیا ہے ۔ تاہم اگلے اسمبلی انتخابات 2026 تک پرشانت کشور کو مشورہ دیتے رہیں گے ۔2019 کے لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد ممتا بنرجی نے آئی پیک سے معاہدہ کیا تھا۔ دوسالوں تک پرشانت کشور ممتا بنرجی کے لئے کام کیا۔ پرشانت کشور کی حکمت عملی کا ہی نتیجہ ہے کہ ممتا بنرجی کو دو تہائی سے زاید سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔اب ممتا بنرجی ترنمول کانگریس کی توسیع کا ارادہ رکھتی ہیں اور اگلے لوک سبھا انتخابات میں قومی سیاست میں ممتا بنرجی اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہیں تو ایسے میں ترنمول کانگریس نے پرشانت کشور کو اپنے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔