عظمیٰ نیوز سروس
جموں //بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کنجوانی اور نروال کے درمیان آر ای بلائنڈ وال نہ تعمیر کرنے پر راضی ہو گئے ہیں ۔ایک بیان ممبر پارلیمنٹ کی قیادت میں وفد کی وزیر موصوف سے ہوئی ملاقات کے بعد جاری کرتے ہوئے انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس وفد میں جموں کے سینئر بی جے پی لیڈروں بشمول دیویندر سنگھ رانا، وکرم رندھاوا اورسباش لنگر، پارٹی کے ٹریڈرز سیل کے چیئرمین ودیگران بھی شامل تھے ۔شرما نے کنجوانی اور نروال کے درمیان شاہراہ کی تجارتی عظمت کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کو مندروں شہر کے لوگوں کی خواہشات کی تکمیل قرار دیا۔شرما نے مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز منسٹر کی عملی ذمہ داری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کے فیصلے سے عام طور پر لوگوں میں خوشی اور جموں کے مضافات میں کاروباری مرکز کے اسٹیک ہولڈرز کو راحت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کنجوانی، سینک کالونی، چنی ہمت اور نروال سیکٹر کے درمیان فلائی اوور کی تعمیر کا پرزور مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ آر ای وال کا مطلب کاروباری مرکز کو نقصا ن پہنچانا ہے جس سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر ہزاروں اسٹیک ہولڈرز کی روزی پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے ہمیشہ ایکسپریس وے کا خیرمقدم کیا تھا ۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ نے بھی اسٹیک ہولڈرز کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے گڈکری کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا، کیونکہ شہر کے گنجان آباد علاقے میں اسکول، ہسپتال ،مقامی بازار، دکانیں، مال، بینکوئٹ ہال، مین- فروٹ منڈی، مین سبزی منڈی، ٹرانسپورٹ نگر، آئی ایس بی ٹی بس اسٹینڈ اور نئے ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم جس میں داخلی اور خارجی محور ہیںجبکہ مذکورہ نوعیت کی دیوار تعمیر کرنے کی وجہ سے اس پورے نظام کو نقصان پہنچے گا ۔یاد رہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا کی قیادت میں اورشام لال لنگر بی جے پی ٹریڈرز سیل اور ارون گپتا صدر چیمبر آف کامرس جموں پر مشتمل تجارت سے وابستہ افراد کے علاوہ متاثرہ علاقوں کے سرکردہ شہریوں کا ایک وفد تھا۔