محمد تسکین
بانہال // محکمہ صحت اور محکمہ آیوش کی طرف سے میونسپل پارک بانہال میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ممبر اسمبلی بانہال حاجی سجاد شاہین نے کیا ان کے ہمراہ بی ایم او بانہال ڈاکٹر شبیر احمد ڈار اور ان کی آیوش ٹیم کا عملہ موجود تھا۔ اس مفت میڈیکل میں موجود کئی ڈاکٹروں نے کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی بانہال سجاد شاہین نے محکمہ صحت کے افسران کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ عوام کیلئے فایدہ مند ہیں اور دیہی علاقوں میں بھی ایسے مزید کیمپ لگائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ آیوروید اوریونانی جیسے قدم طریقہ علاج کو اپنانے کیلئے جانکاری مہم پھیلانے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے محکمہ صحت اور محکمہ آیوش کو بانہال اور گول کے مختلف علاقوں میں ایسے جانکاری اور مفت ادویات کیمپوں کا انعقاد ہونا چاہئے۔