عشرت حسین بٹ
سرنکوٹ// ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم لسانوی نے اپنے حلقہ انتخاب مرہوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سولیاں تا سورتھل سڑک کی تعمیر کے لئے منظوری دی اس موقع پر موصوف نے اس دور دراز علاقہ کے متعدد عوامی وفود سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ایم ایل اے موصوف کو علاقہ میں بجلی نظام اور عوام کو درپیش پانی کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ عوام نے کہا کہ انہیں علاقہ میں آئے روز بہت سی بنیادی سہولیات کے معاملات درپیش ہیں جنھیں جلد حل کیا جانا چاہیے ۔ایم ایل اے موصوف نے اس موقع پر عوام کو یہ یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد ان علاقہ جات کی عوام کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ دورے کے دوران موصوف نے کہا کہ جس سڑک کی منظوری انہوں نے دی۔ اس سڑک کی تعمیر کے حوالے سے محکمہ دیہی ترقی کے پاس پہلے سے ہی رقومات مختص کی گئی ہیں اور بہت جلد اس سڑک کی تعمیر کے حوالے سے متعلقہ محکمہ سے ٹنڈر کروائے جائیں گئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ یہ علاقہ جات دور دراز ہیں لیکن ان علاقوں میں لوگوں کی ڈھوکیں ہیں اور ان تک پہنچنے کے لئے عوام کو پیدل سفر کرنا پڑتا ہے جس وجہ سے بھی اس سڑک کی تعمیر کی اہمیت اور زیادہ بھڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس سڑک کی تعمیر شروع کی جائے گی تاکہ ان علاقہ جات کی عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔چوہدری اکرم کا کہنا تھا کہ وہ ان کے حلقہ انتخاب کی عوام کے ساتھ وعدہ بند ہیں اور عوامی کام کسی بھی قیمت پر کئے جائیں گے ۔