چھاترو// ایم ایل اے اندروال ،غلام محمد سروڑی نے سب ڈویژن چھاترو کادورہ کیااور ڈانگر نالہ چنگام اورپہلگواڑی کے گزشتہ دنوں ہوئے آگزنی سے متاثرین کیساتھ ملے اور اُن میں فی کنبہ 25000روپے کااعلان کیا آگزنی کی وارداتوں میں ڈانگر نالہ میں3 مکانات اور پہلگواڑی میںایک مکان خاکستر ہواتھا۔اس موقع پر بی ڈی او صبح شاد،بی ڈی او محسن رضا، اے ای ای آر اینڈ بی چھاترو انل مہرا،ٹی ایس او طارق رسول منشی ، ایس ایچ او عنایت حسین ،اور ریونیو ، دیہی ترقی ،سی اے پی ڈی کے ملازمین اور مقامی لیڈران بھی موجود تھے ۔سروڑی تمام متاثرہ کنبوں سے ملاقی ہوئے اور سی ڈی ایف سی 25000روپے فی کنبہ مکانات کی تعمیر کی خاطر چیک پیش کئے ۔اس سے قبل ایس ڈی آر ایف کے تحت ڈی سی کشتواڑ نے 1.019لاکھ روپے کی رقم کے چیک تقسیم کئے تھے تاکہ متاثرین اپنے مکانات دوبارہ تعمیر کرسکیں۔اس موقع پر اُنہوں نے 6 ماہ کا مفت راشن اور 3000روپے ماہانہ کرایہ بھی متاثرین کے حق میں واگذار کرنے کااعلان کیاجب تک کہ اُن کی بازآبادکاری عمل میں نہیں لائی جاتی ۔ہر متاثرہ کنبہ کو ایک ٹینٹ، ایک کچن سیٹ اور کمبل بھی ریڈ کراس کے تحت تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے سروڑی نے تمام ممکنہ امداد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔اُنہوں نے ڈانگر نالہ کے عوام سے میٹنگ کے دوران ڈانگر نالہ میں سی۔پاتھ بنانے اور 3 ترنگڑیوں کی تعمیر کے لئے 3 لاکھ روپے کی فراہمی کابھی اعلان کیا ۔اس موقع پر اُنہوں نے عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ڈانگر نالہ روڈ پر اس سال کے ماہ اپریل میں میٹلنگ ، والنگ ،کلورٹ اور پری مکسنگ کا کام شروع کیاجائے گا ۔اس سے قبل سروڑی نے مقامی کانگریس لیڈران کے ہمراہ کڑیہ ،پہل گواڑی ، ریشی پورہ چھاترو، خوجہگام ، نائک پورہ ،ڈڈپیٹھ علاقوں کا دورہ کرکے غلام محی الدین ، حبیب اﷲ ریشی، ثناء اﷲ وانی ، ہمشیرہ ارشاد احمد، چودھری طالب ، نیک رام پارنا، والدہ بہاراحمد ، عبدالرستار متو،عبدالفتح متوکی موت پر غمزدگان کیساتھ تعزیت کااظہار کیا ۔سروڑی نے پسماندگان کیساتھ تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کو جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دُعا کیا ۔ دریں اثنا چھاترو میں کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے ڈاک بنگلہ میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد کی جس میں کڑیہ سے تعلق رکھنے والے سینئر کانگریس لیڈر مرحوم غلام محی الدین کی موت پر گہرے رنج و الم کااظہار کرتے ہوئے اُنہیں ایک نہایت ہی مخلص ،سیکولر اور ہردلعزیز لیڈر قراردیااور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت اور لواحقین کیساتھ تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔بعد ازاں کشتواڑ میں سروڑی نے بار ایسوسی ایشن کشتواڑ کے صدر کے ساتھ ایک میٹنگ کی جہاں پر اُنہوں نے بیوپارمنڈل کشتواڑ کی جانب سے دی گئی بند کال کی کسی حد تک حمایت کی ۔تاکہ بلالحاظ مذہب وملت ،نسل و رنگ ،ذات پات کے سبھی کو بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جاسکیں ،اُنہوں نے کہاکہ کشتواڑ قصبہ سے تحصیل آفس کو منتقل کرنے کے حق میں ایک بھی فرد نہیں ہے ،جس کا معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے ۔سروڑی نے کہاکہ مستقبل قریب میں کشتواڑ میں کارپوریٹ اور الیکٹریسٹی عدالتوں کا قیام عمل میں لایاجاناچاہئیے جس کے لئے جوڈیشری کو موثر کام کاج کے لئے مناسب جگہ کی ضرورت ہو گی اور پرانا ڈی سی دفتر عمارت ، اے ڈی سی اور اے ڈی ڈی سی عمارتیں جوڈیشری کو دی جانی چاہئیں لیکن اس کیساتھ ہی تحصیل دفتر کشتواڑ موجودہ جوڈیشری بلڈنگ اور پرانے اے سی آر بلڈنگ سے چلایاجاناچاہئیے۔اُنہوں نے مزید کہاکہ عدالت اور تحصیل دفتر اولڈ ڈی سی دفتر کمپلیکس میں ہی رہنے چاہئیں تاکہ مرکزی مقام ہونے کے ناطے جوڈیشری مجسٹریٹ اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ تک لوگوں کی آسان رسائی کو یقینی بنایاجاسکے۔