عاصف بٹ
کشتواڑ// ایم ایل اے ڈوڈہ معراج ملک کی گرفتاری کے خلاف کشتواڑ میں بھی سیاسی و سماجی کارکنان نے احتجاج کیا اور جم کرنعرے بازی کی جبکہ کئی لیڈران کو پولیس نےڈوڈہ جانے پر حراست میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی دوپہر کو بس سٹینڈ سے ایک جلوس نکالا گیا جس میں کئی سیاسی و سماجی لیڈران شامل تھے جنھوں نے شہیدی چوک تک مارچ کیااور وہاں جمع ہوکر نعرے بازی کی۔ انھوں نے ایم ایل اے کو فوری طور رہاکرنے کا مطالبہ کیا۔کانگرس کے لیڈر عثمان باغوان نے بتایا کہ یہ جمہوریت کا قتل ہے اگراسطرح سے چنے ہوئے نمائندہ پر کاروائی کی جاری ہے تو عام عوام کے ساتھ انتظامیہ کیا سلوک کرے گی۔۔ انھوں نے معراج ملک کو فوری طور رہاکرنے کا مطالبہ کیا۔ کانگرس کے لیڈر و ڈی ڈی سی مڑواہ شیخ ظفراللہ کو پولیس نے اس وقت مالی پیٹھ کے قریب گرفتار کرکے حراست میں لیا جب وہ ڈوڈہ کی طرف جارہے تھے ۔اس دوران سماجی کارکن برہان ڈار و دیگران کو بھی پولیس نے احتیاتی طور حراست میں لیا جنھیں بعد میں رہاکردیاگیا۔دریں اثناءعام آدمی پارٹی نے بھی آج کشتواڑ میں احتجاج کی کال دی ہے۔