عشرت حسین بٹ
سرنکوٹ // ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے منگل کو اپنے حلقہ انتخاب گاؤں دھارا سانگلہ کا دورہ کیا، جہاں ان کے ساتھ اہم محکموں کے افسران موجود تھے، جن میں محکمہ تعمیرات عامہ ، محکمہ دہی ترقی ، محکمہ جل شکتی، اور رورل انجینئرنگ ونگ شامل دورے کے دوران ممبر اسمبلی موصوف نے علاقہ کے مقامی لوگوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی شکایات سنی۔ اس موقع پر عوام نے انہیں کہا کہ ان کے علاقہ کو ہر محکمہ نے نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ان کے علاقہ میں کوئی بھی تعمیر وترقی کے کام انجام نہیں دئے اور نہ محکمہ جل شکتی کی سکیموں کو زمینی سطح پر عملا یا گیا ہے۔ عوام نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی اور محکمہ جل شکتی کے ساتھ ساتھ دیگر محکمہ جات نے محظ کاغذوں میں ہی اس علاقہ کی تعمیر وترقی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ زمینی سطح پر ان کے علاقہ میں کوئی بھی تعمیر و ترقی نہیں ہے۔ اس موقع پر ممبر موصوف نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے علاقہ کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا تمام معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ممبر موصوف نے دورے کے دوران کہا کہ درہ سانگلہ ان کی کنسچونسی کا دور دراز علاقہ ہے جس میں عوام کو متعدد سہولیات درکار ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام محکمہ جات کے آفسران کو یہ ہدایات جاری کرتے ہیں کہ اس علاقہ کے لوگوں کی اہم سڑکیں پانی بجلی اور اہم معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کے آفسران کو کہا کہ اس علاقہ میں جو تعمیرنو ترقی کے کام زمینی سطح پر ہونے چاہے انہیں نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آفسران انہیں ایک ہفتہ کے اندر اندر رپورٹ پیش کریں کہ عوام کو بنیادی سہولیات کیوں میسر نہیں کی گئیں ہیں جبکہ کاغذات میں تمام کام مکمل ہیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ بہت جلد ان کے تمام مطالبات کا ازالہ کیا جائے گا ایم ایل اے اکرم نے حالیہ انتخابات کے دوران عوام اور گاؤں کے عہدیداروں کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔